ریاست میں 15لاکھ سے زائد کسانوں کے قرضے معاف

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th May 2019, 1:49 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7/مئی(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی طر ف سے ریاست میں کسانوں کے قرضے معاف کرنے کے اعلان پر عمل کرتے ہوئے بجٹ میں رقم بھی مہیا کرادی گئی اور بڑی تعداد میں کسانوں کے قرضوں کو معاف کرنے کا عمل بھی شروع ہوگیا۔اس عمل کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ریاستی حکومت نے کوآپریٹیو اور تجارتی بینکوں میں قرضے حاصل کرنے والے 15.5لاکھ کسانوں کے قرضے معاف کرنے کے لئے اب تک 7417 کروڑ روپیوں کی رقم جاری کردی ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے دی گئی معلومات کی بنیاد پر تجارتی بینکوں سے زرعی قرضے حاصل کرنے والے 7.49 لاکھ کسانوں کے قرضے جن کی مجموعی رقم 3929 کروڑ روپئے ہے معاف کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ باقی کسانوں کی رقم معاف کرنے کے لئے بھی فوری کارروائی کی جارہی ہے۔ لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان اور 23 مئی تک ضابطہئ اخلاق کا نفاذ کے سبب قرضوں کے معافی کا عمل تعطل کا شکار ہوچکا ہے، اب 23 مئی کو ووٹوں کی گنتی کے فوراً بعد انتخابی ضابطہئ اخلاق کا اطلاق از خود ختم ہوجائے گا، جس کے فوراً بعد ریاستی حکومت کی طرف سے کسانوں کے قرضوں کی معافی کے لئے مزید رقم جاری کی جائے گی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ انتخابی نتائج کے فوراً بعد ریاستی حکومت 1.5لاکھ کسانوں کے کھاتوں میں تقریباً 9سو کروڑ روپیوں کی رقم جمع کرائے گی۔ اسی طرح کوآپریٹیو شعبوں میں قرضے حاصل کرنے والے 8.1لاکھ کسانوں کے قرضوں کی معافی کے لئے بھی الگ سے رقم منظور کئے جانے کے قوی امکانات ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...