گجرات میں سڑک کنارے سونے والے مزدوروں پر ڈمپر لاری چڑھ گئی، 15 ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 20th January 2021, 12:22 PM | ملکی خبریں |

سورت،20؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) گجرات کے ضلع سورت میں گذشتہ دیر رات ایک بے قابو گاڑی  سڑک کنارے سونے والے 20 افراد پر چڑھ گئی   جس کے نتیجے  میں 15 کی  موت  واقع ہو گئی۔ حادثہ سورت سے تقریباً 50 کلومیٹر دور کِم-مانڈوی روڈ پر کوسنبا کے پلوڈگام کے نزدیک  پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ہلاک ہونے والے بنیادی طور پر راجستھان کے ضلع بانسواڑہ کے کُشل گڑھ کے  مزدور تھے ہلاکتوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی رات ایک تیز رفتار ڈمپر، گنا لدے ہوئے ایک ٹریکٹر- ٹرالی سے ٹکراگئی، جس کے  ڈمپر بے قابو ہوکر سڑک کنارے سونے والے  مزدوروں پر چڑھ گئی۔ ان میں سے 12 کی تو موقع پر ہی موت ہو گئی۔ آٹھ زخمیوں میں سے تین نے سورت کے ایک اسپتال میں دم توڑ دیا۔

پولیس نے ڈمبپر کو ضبط کرکے اس کے ڈرائیور اور کلینر کواپنی تحویل میں لےلیا  ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈرائیور نے شراب پی رکھی تھی۔ معاملے کی تفصیلی چھان بین کی جا رہی ہے۔

اس درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے اس حادثے پر تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے ہلاکتوں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپئے  اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپیے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...