دہلی فسادات پر دہلی پولیس نے درج کئے 123 ایف آئی آر، 630 گرفتار، اب تک 42 افراد کی موت

Source: S.O. News Service | Published on 29th February 2020, 12:32 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،28/فروری(ایس او نیوز/ایجنیسی) شمال مشرقی دہلی کےفسادات سے متاثرہ علاقوں میں بتدریج معمول کی زندگی میں واپس لوٹ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے فسادیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اور اب تک 123 ایف آئی آر درج کرکے630 افراد کو پوچھ گچھ کےلئے حراست میں لیا ہے یا گرفتارکیا ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں شمال مشرقی دہلی کے موجپور، چاند باغ، گوکلپوری، کھجوری سمیت اور دیگر کئی علاقوں میں اس ہفتہ کے شروع میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) پرفساد ہوئے تھے، جس میں اب تک 42 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ تقریباً 200 زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں علاج جاری ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دہلی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل رتن لال اور انٹیلی جنس بیورو کا جوان انکت شرما شامل بھی ہیں۔

دہلی پولیس کے ترجمان مندیپ سنگھ رندھاوا نے جمعہ کے روز کہا کہ فسادات کے سلسلے میں 123 ایف آئی آر درج کی گئیں ہیں، جن میں سے 23 فائرنگ کے واقعات ہیں۔ انہوں نےکہاکہ فسادیوں کی شناخت کرنےاور انہیں تحویل میں لینےکا کام تیزی سے جاری ہے۔ اب تک 630 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے یا انہیں گرفتارکیا گیا ہے۔

فسادات کی تحقیقات کےلئےجمعرات کو خصوصی ٹاسک فورس (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی۔ ایس آئی ٹی کی ایک ٹیم کی سربراہی ڈپٹی کمشنر جواے ٹرکی کر رہے ہیں جبکہ دوسری ٹیم کی سربراہی ڈپٹی کمشنر راجیش دیو کر رہے ہیں۔ ایس آئی ٹی کی دونوں ٹیموں میں چار چار اسسٹنٹ کمشنر پولیس (اے سی پی) کے علاوہ تین تین، چار چار سب انسپکٹرز اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل ہیں۔ ایس آئی ٹی کی سربراہی کرائم برانچ کے ایڈیشنل کمشنر بی کے سنگھ کررہے ہیں۔

دونوں ٹیموں نے تشدد اور اشتعال سے متعلق مقدمات کی تفتیش فوری طور پرسنبھال لی ہے۔ اس کے بعد اب دہلی تشدد سے متعلق تمام ایف آئی آرایس آئی ٹی کے حوالے کردیئےجارہے ہیں۔ زمینی حقیقت جاننےکےلئےلیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل نے آج فساد زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں کسی بھی طرح سے ڈرنے اور تحمل کی تلقین کی۔ دہلی پولیس کےخصوصی کمشنر برائے امن و قانون ایس این شریواستو خود ہی فسادزدہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔  ایس این شریواستو کو آج دہلی پولیس کمشنرکا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے۔ پولیس کمشنر امولیا پٹنائک کل ریٹائر ہو رہے ہیں۔ امولیا پٹنائک کی میعاد 31 جنوری کو ختم ہوگئی تھی، لیکن دہلی میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کی وجہ سے اس میعاد میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی تھی۔

فسادات میں، عام آدمی پارٹی (آپ) کےنہرو وہار سےتعلق رکھنے والےکونسلر طاہرحسین کا نام آیا ہے۔ پولیس نےگذشتہ روز چاند باغ میں واقع ان کے گھر اور فیکٹری سیل کردی تھی۔ طاہرحسین کےگھر سے بڑی مقدار میں تیزاب، بوتل بم بنانے والی اشیاء اور پتھر وغیرہ برآمد ہوئے ہیں۔ طاہر حسین اور ان کے حامیوں پر انٹیلی جنس بیورو کے جوان انکیت شرما کو قتل کرنےاور نعش کو قریبی نالے میں پھینکنےکا الزام ہے۔ پولیس طاہر حسین پرقتل اور فسادکا مقدمہ درج کرکےاس کی تلاش میں ہے۔ محکمہ فارنسک کی ٹیم بھی آج تفتیش کےلئے طاہر حسین کےگھر پہنچی۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...