کرناٹک میں کورونا وائرس کا قہرجاری۔ متاثرین کی تعداد 1700 سے تجاوز؛ آج کی رپورٹ میں 84 لوگ آئے تھے مہاراشٹرا سے؛ چکبالاپور سے ایک ہی دن 45 معاملات

Source: S.O. News Service | Published on 22nd May 2020, 1:27 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورو/بھٹکل،22؍مئی (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے معاملوں میں لگاتار اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ 20؍مئی سے 21؍مئی کی شام تک ریاست میں کورونا وائرس کے مزید 143 معاملوں کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد جمعرات سے جمعہ دوپہر بارہ بجے تک اس میں مزید 105 معاملوں کا اضافہ ہوگیا  جس   کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1710  تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں  سے اب تک 41 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ 588 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 1080 مریض ریاست کے مختلف کووڈ۔19 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

آج ایک ہی دن چکبالاپور میں ایک ساتھ 45 کورونا کے معاملات  سامنے آنے کے بعد انتظامیہ کی نیند اُڑگئی ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں اب تک کسی بھی ضلع سے مریضوں کی تعداد سامنے نہیں آئی تھی۔حالانکہ کل اُڈپی میں ایک ہی دن 28 معاملات سامنے آنے پر اُس تعداد کو ہی سب سے زیادہ سمجھا جارہا تھا، مگر چکبالاپور نے اُڈپی کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ چکبالاپور کے تمام معاملات کے تار مہاراشٹرا سے جڑے ہوئے ہیں۔

آج دوپہر جاری کی گئی ہیلتھ بلٹین کے مطابق چکبالاپور کے بعد دوسرے نمبر پر ہاسن ہے جہاں آج 14 لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے۔ ٹمکور سے آٹھ،بیدر سے  چھ، چکمنگلور اور  بنگلور سٹی سے پانچ، پانچ،  بنگلور رورلسے چار،  منڈیا اور ہاویری سے تین تین،دھارواڑ سے دو،  باگلکوٹ،  چتردرگہ، بیلگام، اُترکنڑا، دکشن کنڑا سے ایک ایک معاملے سامنے آئے ہیں۔

 آج جمعہ کو جو 105 نئے کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں،اس میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں سے 84 متاثرین مہاراشٹرا سے آئے ہوئے لوگ ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بنگلور اربن کی ایک 42 سالہ خاتون جس کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے، انفلائنزا جیسے بخار سے مبتلا  پائی گئی تھی، اس کا شہر کے ایک اسپتال میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔دھارواڑ کے جن دو لوگوں کی رپورٹ پوزیٹو آئی ہے، وہ دہلی سے لوٹے تھے، جنہیں ہبلی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کووِڈ اَپ ڈیٹ: ضلع شمالی کینرا میں بھٹکل میں 15 متاثرین سمیت99نئے پوزیٹیو معاملات۔کاروار میں ضلع پنچایت سی ای او کی رپورٹ بھی نکلی پوزیٹیو 

ضلع شمالی کینرا میں بدھ کی شام کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق جملہ 99افراد کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے جس میں ضلع پنچایت کے چیف ایکزیکٹیو بھی شامل ہیں۔جبکہ آج 74مریض صحت یا ب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوئے ہیں۔

 بھٹکل جالی پٹن پنچایت کی نئی عمارت کی تعمیرروک دی جائے۔ پنچایت اراکین نے کیا اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ 

بھٹکل جالی پٹن پنچایت کے اراکین نے اسسٹنٹ کمشنرکو میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے تحصیلدار نے جالی پٹن پنچایت کی نئی عمارت تعمیر کرنے کا جو کام شروع کیا ہے

اننت کمار ہیگڈے نے لگایابی ایس این ایل میں دیش دروہی افسران موجود ہونے کا الزام

اپنے متنازعہ بیانات کے لئے پہچانے جانے والے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے الزام لگایا کہ بھارت سنچار نگم لمیٹڈ کے اندر دیش دروہی افسران بیٹھے ہوئے جس کی وجہ سے اس کے کام کاج میں کوئی ترقی نہیں ہورہی ہے۔ اس لئے آئندہ دنوں میں اس کی نج کاری (پرائیویٹائزیشن) کیا جائے گا۔

ایم پی اننت کمار ہیگڈے کا بھٹکل دورہ؛ 23.72کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو دکھائی ہری جھنڈی

پیر کو رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے بھٹکل کا دورہ کرتے ہوئے  بھٹکل تعلقہ میں ’پردھان منتری گرام سڑک یوجنا‘کے تحت 23.72کروڑ روپے لاگت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ وہ یہاں ماروتی نگر میں بی جے پی تعلقہ آفس کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔

کرناٹک میں ایک ہی دن 6257 کورونا پوزیٹیو معاملات ، 86 اموات

کرناٹک میں کورونا وائرس کا خوفناک پھیلاؤ رکنے اور تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، ہر گزرتے لمحے اور دن کے ساتھ کورونا وائرس کے نئے معاملات میں اضافہ ہی ہوتاجار ہا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کی تعداد تشویشناک حد تک اضافہ یکھا جارہا ہے۔ ریاست میں ایک ہی دن ...

کرناٹک: ایس ایس ایل سی سپلیمنٹری امتحانات ستمبر میں منعقد کئے جائینگے

ایس ایس ایل سی سپلیمنٹری امتحان آئندہ ماہ ستمبر میں منعقد کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور دو ایک دن میں امتحان کی تاریخ اور ٹائم ٹیبل کا اعلان کردیا جائے گا۔ یہ بات کرناٹک سکینڈری ایگزامنیشن بورڈ کی ڈائرکٹر وی سو منگلا نے کہی۔

بنگلور میں احتجاجیوں اور پولس کے درمیان زبردست جھڑپ؛ پولس فائرنگ میں دو کی موت؛ فیس بُک پر توہین آمیز پوسٹ پرعوام نے کیا تھا پولس تھانہ کا گھیراو

 فیس بُک پر مبینہ طور پر  پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے خلاف توہین آمیز مسیج پوسٹ کرنے پر سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے بنگلور کے جی ہلی پولس تھانہ کے باہر  جمع ہوکرایک فرقہ کے لوگوں نے جب احتجاج کیا تو یہی احتجاج بعد میں تشدد میں تبدیل ہوگیا جس کے نتیجے میں بتایا جارہا ہے کہ ...

اننت کمار ہیگڈے نے لگایابی ایس این ایل میں دیش دروہی افسران موجود ہونے کا الزام

اپنے متنازعہ بیانات کے لئے پہچانے جانے والے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے الزام لگایا کہ بھارت سنچار نگم لمیٹڈ کے اندر دیش دروہی افسران بیٹھے ہوئے جس کی وجہ سے اس کے کام کاج میں کوئی ترقی نہیں ہورہی ہے۔ اس لئے آئندہ دنوں میں اس کی نج کاری (پرائیویٹائزیشن) کیا جائے گا۔

بنگلور: ٹرانسفرس کے احکامات ملتوی کرانے میں مبینہ طور پر با رسوخ اساتذہ کی لابی شامل، چار سال سے ڈگری کالجوں کے لکچررس کے تبادلے نہیں ہوسکے

ریاست کرناٹک کے سرکاری فرسٹ گریڈ کالجوں میں خدمات انجام دے رہے لکچررس کے تبادلے نہیں ہوسکے ہیں، جس کے سبب انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس تعلق سے الزامات لگائے جارہے ہیں کہ  چند با رسوخ لکچررس کی طرف سے سیاسی اثر و رسوخ کا استعمال کرکے تبادلوں کی کاروائی ملتوی ...