مہاراشٹرا کے سانگلی میں ریسکیو کے دوران کشتی پلٹی، 14 افراد ہلاک، 9 کی لاشیں برآمد؛سانگلی جیل میں پانی بھرنے سے ایک قیدی فرار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th August 2019, 12:02 AM | ملکی خبریں |

سانگلی،8/اگست (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر کے سیلاب سے متاثرہ سانگلی ضلع میں امدادی کام میں مصروف ایک کشتی کے پلٹ جانے سے 14 افراد کی موت ہوگئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔پونے کمشنر دیپ مہاسیکر نے بتایا کہ پونے تحصیل کے برہمانل گاؤں کے قریب ایک نجی کشتی سیلاب سے متاثرہ تقریبا 30 لوگوں کو محفوظ مقام پر لے جا رہی تھی، اسی وقت یہ حادثہ ہوا۔ابھی تک 9 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ 21 لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

سانگلی جیل سے ایک  قیدی فرار: ایک طرف بارش سے سانگلی میں حالات خراب ہیں تو وہیںسیلاب کا پانی ڈسٹرکٹ جیل میں داخل ہونے سے۔جیل میں پانی بھرگیاہے جس کو دیکھتے ہوئے  جیل سے  360 قیدیوں کو ہٹانا پڑا ہے۔ مگر اس افراتفری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 2 قیدی فرار ہو گئے جس میں ایک کو بعد میں پکڑ لیا گیا ہے اور دوسرے کی تلاش جاری ہے۔کمشنر نے بتایا کہ پولیس افسر اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اہلکار لاپتہ افراد کا پتہ لگانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگ ضلع میں شدید بارش کے بعد سیلاب سے متاثرہ گاؤں میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لئے نجی کشتی کا استعمال کر رہے تھے۔برہمانل گاؤں کرشنا ندی کے کنارے واقع ہے، جہاں علاقے میں شدید بارش کی وجہ سے سیلاب آ گیا ہے۔مہاراشٹر کے کئی اور علاقے شدید بارش اور سیلاب کی مار جھیل رہے ہیں۔کولہاپور ضلع میں حالات انتہائی خراب ہیں۔کئی گاؤں پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ہزاروں لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے علاوہ این ڈی آر ایف،فوج، فضائیہ، نیوی اور غوطہ خوروں کی ٹیم لوگوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر پہنچانے میں مصروف ہے۔کولہاپور کے رہائشی علاقوں میں بھی پانی بھرا ہوا ہے۔گھروں سے لے کر دکان تک پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔سڑکیں تالاب بنی ہوئی ہیں۔لوگوں کوکشتی کے ذریعے نکالا جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...