مسجد میں نماز ادا کرنے کے الزام میں کلبرگی میں 14گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 1st May 2020, 11:33 PM | ریاستی خبریں |

کلبرگی،یکم مئی(ایس او نیوز)  لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں کلبرگی میں مسجد میں نماز ادا کرنے کے الزام میں 14 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پولیس کو مزید دو لوگوں کی تلاش ہے، جو منگل کو نماز میں شریک  ہوئے تھے۔ ایک پولیس افسر  کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ، ’ہم نے ٹی بومن ہلی مسجد سے منگل کو 14 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

افسر کے مطابق 16 لوگ نماز کے لئے مسجد میں جمع ہوئے تھے، لیکن اس کی اطلاع ملنے پر جب پولیس وہاں پہنچی، تب ان میں سے دو لوگ بھاگ گئے۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ملک بھر میں  لاک ڈاون نافذ ہے جس کے دوران عبادت گاہوں میں بھی بھیڑ بھاڑ جمع کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...