سخت حفاظتی انتظامات کے دوران کرناٹک میں پولنگ، 14لوک سبھا نشستوں کیلئے 241 امیدوار میدان میں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th April 2019, 11:29 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو،18؍اپریل(ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں کل شام انتخابی مہم کے آخری وقت تک بھی سیاسی پارٹیوں نے اپنی اپنی پارٹیوں کے حق میں زبردست مہم چلائی۔ بشمول حساس پارلیمانی حلقہ14لوک سبھا حلقوں میں کل پہلے مرحلہ کی پولنگ ہوگی جس کے لئے الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ کل ان14لوک سبھا حلقوں میں241امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔کل صبح7بجے تا شام6بجے منعقد ہونے والی پولنگ میں جملہ2.67کروڑ ووٹرس اپنی رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ملک میں7 مرحلوں میں انتخابات ہورہے ہیں جبکہ کرناٹک میں دومرحلوں میں پولنگ ہوگی۔ کل18اپریل کو پہلا مرحلہ ہے۔ جبکہ23 اپریل کو دوسرے مرحلہ میں مزید14حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ کل جمعرات کو جن 14حلقوں میں پولنگ ہوگی وہ یہ ہیں بنگلور رورل،بنگلور سنٹرل، بنگلور نارتھ، بنگلور ساؤتھ،کولار،چک بالاپور،ٹمکور، منڈیا، ہاسن، میسور، چامراج نگر، اڈپی چک منگلور، جنوبی کنڑا اور شمالی کنڑا۔14نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے بنگلور رورل ،منڈیا،ہاسن اور ٹمکور حلقوں کوحساس حلقے قرار دیاہے۔ کل شام 5بجے کھلے عام انتخابی مہم کا آخری وقت تھا اس کے بعد مختلف پارٹیوں کے امیدوار، قائدین اورطرفدار گھر گھر جاکر اپنی انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں۔ اس مرتبہ ایک ہی کنبہ کے تین امیدوارسابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا(ٹمکور)دیوے گوڈا کے پوتے، پرجول ریونا (ہاسن)اور نکھل کمار سوامی(منڈیا) سے چناؤ لڑرہے ہیں ،کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان ہوئی سیٹوں کی تقسیم میں 7سیٹوں پر جے ڈی ایس اور21سیٹوں پرکانگریس چناؤ میں حصہ لے رہے ہیں۔ جے ڈی ایس کے حصے میں آئیں7سیٹوں میں ایک ہی خاندان کے تین افراد انتخابات میں امیدوار ہیں۔ کل پولنگ کے دوران امن وامان کی برقراری کے لئے افزود سکیورٹی فورس تعینات کی گئی ہے۔ پہلے مرحلہ کی پولنگ میں بی جے پی نے اپنے13امیدواروں کو میدان میں اتاراہے۔ جبکہ منڈیا حلقہ سے آزاد امیدوار سمالتا کی تائید کررہی ہے۔ اس مرحلہ میں کانگریس نے اپنے 10 امیدوار کھڑے کئے ہیں۔پہلے مرحلہ میں ہونے والی پولنگ میں حصہ لینے والے241 امیدواروں میں سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا (ٹمکور) ان کے دو پوتے نکھل کمار سوامی (منڈیا) پرجول ریونا(ہاسن) مرکزی وزراء ڈی وی سدانندا گوڈا (بنگلورنارتھ) اننت کمار ہیگڈے (اترکنڑا) سابق مرکزی وزیر کے ایچ منی اپا (کولار)وی سرینواس پرساد (چامراج نگر) ریاستی بی جے پی کی جنرل سکریٹری شوبھا کرندلاجے(اڈپی،چک منگلور)شامل ہیں ۔ کرناٹک کے چیف الیکٹرول افسر سنجیو کمار نے آج یہاں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 1.35 کروڑ مرد1.32 کروڑ خواتین اور 2817 تیسری جنس سمیت جملہ2.67 کروڑ رائے دہندے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پولنگ کو پرامن بنانے حساس حلقوں میں افزود پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ اس مرتبہ99.93 فیصد ووٹروں کی تصویر سمیت ووٹر فہرست جاری کی گئی ہے۔ اگر ووٹر فہرست میں کسی کا نام ہے اورشناختی کارڈ نہ ہوتو اس کی جگہ متبادل دستاویز جیسے پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس، مرکز اور ریاستی حکومتوں کے ملازمین کا اپنا تصویر والا شناختی کارڈ، بینک، پوسٹ آفس سے جاری تصویر سمیت پاس بک، پیان کارڈ،آر بی آئی کی طرف سے اسمارٹ کارڈ،منرگہ کارڈ،صحت کااسمارٹ کارڈ،تصویر سمیت پنشن کی دستاویزات، لیجس لیٹر ،رکن پارلیمان اور قانون ساز کونسل کے رکن کی جانب سے جاری شناختی کارڈ،آدھار کارڈ وغیرہ دستاویزات پیش کرکے اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

ایک سومیٹر کی حد: پولنگ کے دوران کسی بھی سیاسی پارٹی کے لیڈر،امیدوار پولنگ بوتھ کے ایک سومیٹر کی حدودمیں مہم چلانہیں سکتے۔ ووٹروں پر فلاں امیدوار ہی کو ووٹ دینے کے لئے دباؤ ڈالا نہیں جاسکتا۔ایسی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولنگ بوتھ میں موبائل فون کا استعمال ممنوع ہے۔ غیر رہائشی ہندوستانیوں کے لئے آن لائن ووٹ دینے کی سہولت نہیں ہے ، اگر ووٹر فہرست میں نام نہ ہوتو ایسے لوگ ووٹ ڈال نہیں سکتے، چاہے کوئی بھی دستاویز پیش کریں۔ پہلے مرحلہ کی پولنگ کے لئے جملہ30,164پولنگ بوتھس قائم کئے گئے ہیں۔ جن میں 6318بوتھوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ان حلقوں میں رائے دہی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لئے 45ہزار سے زیادہ پولیس جوانوں کو تعینات کیاگیاہے جو انتخابی کارروائی پر سخت نگرانی رکھیں گے۔ سب سے زیادہ بنگلور نارتھ حلقہ میں 31امیدوارمیدان میں ہیں جبکہ سب سے کم ہاسن میں،6امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

اولاکی مفت خدمات: لوک سبھا انتخابات میں پولنگ فیصد میں اضافہ کو یقینی بنانے کے لئے دنیا کی سب سے بڑی ٹرانسپورٹ کمپنی اولا نے ریاست کے چیف الیکٹرول افسر اور منگلور ضلع پنچایت، بی بی ایم پی، ڈسٹرکٹ الیکٹرول افسر اور کمشنر میسور کارپوریشن کے دفتروں کے ساتھ ایک معاہدہ کیاہے جس کے تحت جسمانی معذوروں کو پولنگ بوتھوں لانے اور واپس لے جانے کے لئے مفت ٹرانسپورٹ سرویس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس مفت سرویس کو فراہم کرنے اولا نے الیکشن کمیشن کے لئے 270کیبس کو الیکشن ڈیوٹی کے لئے فراہم کرنے کا معاہدہ کیاہے ۔

ملک کی مختلف ریاستوں میں پولنگ: مغربی بنگال، بہار،یو پی سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں جمعرات کو دوسرے مرحلے کی ہورہی ہے۔ اترپردیش حکومت نے ریاست میں دوسرے مرحلے کے تحت 8 پارلیمانی نشستوں پر سلامتی کے پختہ انتظامات کئے ہیں۔ ووٹنگ کے پیش نظر ایک لاکھ سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ دوسرے مرحلے کے تحت16162پولنگ بوتھوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔   

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...