بنگلہ دیش میں خوفناک سڑک حادثہ، ٹرک اور پک اَپ وین میں شدید ٹکر، 14 افراد جاں بحق، ایک درجن زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 8th June 2023, 11:26 AM | عالمی خبریں |

ڈھاکہ، 8/جون (ایس او نیوز/ایجنسی ) بنگلہ دیش کے سلہٹ ضلع میں بدھ کے روز ٹرک اور پک اَپ وین کی آمنے سامنے ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے میں 25 لوگ جاں بحق ہو گئے جب کہ 12 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ایک سینئر پولیس افسر نے اس سلسلے میں جانکاری دی۔ سلہٹ کے جنوب سورما پولیس تھانہ انسپکٹر محمد ابوالحسین نے نیوز ایجنسی سنہوا کو بتایا کہ سبھی مرنے والے مزدور تھے۔ افسر نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح تقریباً 6 بجے پیش آیا۔ سبھی زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس حادثے کی جانچ کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ خاص طور سے مخدوش شاہراہوں، خراب رکھ رکھاؤ والی گاڑیوں، ڈرائیورس کے ذریعہ ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی اور ٹریفک محکمہ کی نگرانی کی کمی کے سبب بنگلہ دیش میں سڑک حادثات بڑھ رہے ہیں۔ اس وجہ سے یہاں شرح اموات بھی سب سے زیادہ ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں عیدالفطر تہوار کے دوران 15 اپریل سے 29 اپریل تک 304 سڑک حادثات میں کم از کم 328 لوگ مارے گئے اور 565 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...