راجستھان: نیشنل ہائی وے پر مسافروں سے بھری بس اور ٹرک کے درمیان شدید تصادم، 11 ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 18th November 2019, 7:43 PM | ملکی خبریں |

بیکانیر،18نومبر(آئی این ایس انڈیا) راجستھان کے بیکانیر ضلع میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں 11 افراد کی دردناک موت ہو گئی۔حادثے میں تقریبا 15 افراد زخمی ہو گئے۔حادثہ شری ڈونگرگڑھ کے قریب نیشنل ہائی وے 11 پر ہوا، جہاں ایک ٹورسٹ بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر ہو گئی۔ٹکر اتنی تیز تھی کہ دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ابھی یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ بس راجستھان ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی تھی یا پرائیویٹ۔

جائے حادثہ پر موجود ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ صبح ساڑھے سات بجے بیکانیر جے پور ہائی وے پر جودھاسر اور سیروا گاؤں کے درمیان یہ حادثہ اس وقت ہوا جب سواریوں سے بھری ایک بس سامنے سے آ رہے ٹرک میں ٹکرا گئی۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں 11 افراد کی موت ہو گئی،زخمیوں کو بیکانیر اور ارد گرد کے دیگر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے،بس بیکانیر سے جے پور جا رہی تھی اور تصادم کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔دونوں گاڑیوں کے درمیان تصادم اتنا بڑا تھا کہ ٹرک پلٹ کر سڑک پر گر گیا، جبکہ مسافروں سے بھری بس کے اگلے حصے کے پرخچے اڑ گئے۔حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی،گاڑیوں کو ہٹانے کے لئے بلڈوزر کی مدد لینی پڑی۔وہیں زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ایس ایچ او غلام نبی نے کہا کہ ٹکر اتنی تیز تھی کہ دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈ اہلکار موقع پر پہنچ گئے،بس بیکانیر سے جے پور جا رہی تھی، جب اس نے ٹرک میں ٹکر مارا۔زخمیوں کو بیکانیر ضلع ہسپتال لے جایا گیا ہے اور 15 زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق، دھند سے نہ دکھائی دینے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا، زخمیوں کے ٹھیک ہونے کے بعد تفصیلی انکوائری کی جائے گی۔مرنے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوئی ہے۔

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ نیشنل ہائی وے نمبر 11، بیکانیر-جے پور شاہراہ پر ہوئے دردناک حادثے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا، جس میں 11 لوگوں کی موت ہو گئی،یہ افسوسناک ہے اور میری تعزیت مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں،بھگوان انہیں طاقت دے،زخمیوں کے لئے دعا کرتا ہوں۔ادھر، بہار سے راجستھان جا رہی ایک بس کے دیوریا-کشی نگر سرحد پر ٹکر ہونے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔حادثے میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔حادثے کی اطلاع پاکر کمشنر، آئی جی سمیت دونوں اضلاع کے ڈی ایم ایس پی اور دیگر افسران موقع پر پہنچے۔مقامی لوگوں کی مدد سے بچاؤ اور امدادی کام جاری ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ بس میں کل 81 مسافر سوار تھے۔اس حادثے میں مرنے والے تمام مہاراج گنج ضلع کے رہائشی ہیں، جو کام کی تلاش میں جے پور جا رہے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...