جھارکھنڈ: دھنباد کے آشیرواد ٹاور میں شدید آتشزدگی، خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری

Source: S.O. News Service | Published on 1st February 2023, 11:23 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دھنباد ، یکم فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی ) جھارکھنڈ  کے دھنباد ضلع واقع جوڑاپھاٹک روڈ پر موجود ’آشیرواد ٹاور اپارٹمنٹ‘ میں شدید آتشزدگی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر آگ لگی ہے جس میں 3 بچوں و کچھ خواتین سمیت 14 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ کئی لوگ سنگین طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے اور پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ میں اب تک 3 بچے، ایک مرد و 10 خواتین کی جھلسنے سے موت ہو گئی ہے۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور پوری توجہ راحت رسانی کی طرف دی جا رہی ہے۔ اس آتشزدگی سے اپارٹمنٹ میں موجود لوگ بری طرح ڈرے اور سہمے نظر آ رہے ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ گیس سلنڈر کا پھٹنا بتایا جا رہا ہے لیکن اس سلسلے میں کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ دستہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا تھا لیکن گھنٹوں مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔ ریسکیو ٹیم لگاتار آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ آگ کی لپٹیں شدید تھیں اور جھلسنے والی کئی لاشیں ایک دوسرے سے لپٹی ہوئی تھیں۔ اس اندوہناک حادثہ کی خبر ملنے کے بعد جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے گہرے غم و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ضلع انتظامیہ کے ذریعہ جنگی سطح پر راحت رسانی کا کام جاری ہے اور حادثے میں زخمی لوگوں کو ضروری علاج دستیاب کرایا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ اس معاملے کو وہ خود دیکھ رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ زبردست آتشزدگی کے سبب اپارٹمنٹ میں دھواں ہی دھواں دکھائی دے رہا تھا۔ ریسکیو کرنے گئے بینک موڑ تھانہ انچارج بھی اس دھوئیں کی وجہ سے بیہوش ہو گئے۔ ریسکیو آپریشن میں مصروف لوگوں نے فوراً انھیں ٹاور سے باہر نکالا۔ قابل ذکر ہے کہ اس اپارٹمنٹ کے بغل میں ایک اسپتال بھی ہے اور وہاں کے لوگ ڈرے ہوئے تھے کہ آگ کی لپٹیں کہیں اُدھر نہ پہنچ جائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...