’فانی طوفان‘ سے بنگلہ دیش میں 14 اموات‘ 63 افراد زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th May 2019, 11:52 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

ڈھاکہ ، 5؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) بنگلہ دیش میں شدید طوفان ’فانی‘ کے سبب ہونے والی تباہی میں ہفتہ کو کم از کم 14 افراد فوت اور 63 دیگر زخمی ہوگئے۔ ایک روز قبل اس طوفان نے پڑوسی ہندوستان میں تباہی مچائی تھی۔ بنگلہ دیشی حکام نے کہا کہ زائد از 1.6 ملین افراد کو محفوظ تر مقامات کو منتقل کیا گیا جبکہ تقریباً 36 دیہات سیلاب کی زد میں آگئے اور ملک کے ساحلی علاقوں میں طوفان نے کئی پشتوں کو توڑ دیا ہے۔ ڈھاکہ ٹربیون نے رپورٹ دی کہ اموات کی اطلاعات آٹھ اضلاع سے موصول ہوئیں جن میں نواکھلی، بھولا اور لکشمی پور شامل ہیں جو سائیکلون سے بدترین متاثرہ مقامات ہیں۔ متوفیوں میں 2 سالہ لڑکا اور چار خواتین بھی شامل ہیں۔ اخبار کی اطلاع کے بموجب ضلع نواکھلی میں ایک نابالغ فوت ہوا اور اسی فیملی کے کئی دیگر ارکان زخمی ہوئے جب ان کا گھر طوفان کے دوران اُن پر گرپڑا۔ علاوہ ازیں، 30 دیہاتی بھی زخمی ہوئے۔ طوفان نے مجموعی طور پر سینکڑوں مکانات کو تباہ کیا ہے۔ ضلع لکشمی پور میں 70 سالہ انورہ بیگم طوفان کی سبب مکان گرنے سے فوت ہوگئیں۔ ہواؤں کے تیز جھکڑوں کے ساتھ آئے طوفان نے ملک کے ساحلی اضلاع کو شدید متاثر کیا اور کئی سو مکانات تباہ کئے۔ ’ڈیلی اسٹار‘ کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے کئی حصوں میں آسمان بدستور ابرآلود ہے اور جمعہ سے ملک بھر میں بارش اور گرج و چمک کے بونداباندی نیز تیز ہوائیں جاری ہیں۔

طوفان شروع ہوتے ہی ملک کے کئی علاقوں سے برقی اور انٹرنٹ کنکشن میں خلل پیدا ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مشکل موسمی حالات نے حکام کو ابھی تک متعدد پروازیں منسوخ کرنے اور بعض دیگر میں تاخیر کرنے پر مجبور کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...