رام کتھا کے دوران طوفان سے گرا پنڈال، 13 افراد ہلاک، 45 زخمی
جے پور24/جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) راجستھان کے باڑ میر میں اتوار کو رام کتھا چل رہی تھی، لیکن اچانک ہوئی بارش اور طوفان آنے سے پنڈال گر گیا۔ اس سے 13 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 45 افراد زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا، جب پنڈال کے نیچے کافی تعداد میں مقامی لوگ موجود تھے اور رام کتھا چل رہی تھی۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا جا رہا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ بارش ہونے کی وجہ سے پنڈال میں کرنٹ بھی پھیل گیا تھا۔ جب پنڈال گرا اس وقت بھگدڑ مچ گئی۔ بارش کی وجہ سے پنڈال کے ارد گرد بہت کیچڑ ہو گیا۔ فی الحال ریسکیوآپریشن تیزی سے جاری ہے۔ پنڈال میں اب بھی کئی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ لوگوں پنڈال کے نیچے سے باہر نکالنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بہت سے لوگوں کی موت دم گھٹنے اور کرنٹ لگنے سے ہوئی۔ وہیں راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اس حادثہ پر افسوس ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ:’باڑمیر کے جسول میں رام کتھا کے دوران پنڈال گرنے سے ہوئے حادثہ میں بڑی تعداد میں لوگوں کی جان جانے کی اطلاع انتہائی المناک اور بدقسمتی کی بات ہے۔