مہاراشٹرا سے لوٹنے والوں کوکیا جائے گا 14دنوں تک ہوم کوارنٹین ، لیکن گھروں کو کیا جائے گا سیل ڈاؤن۔ اُڈپی میں وزیر صحت سری راملو کابیان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th June 2020, 6:40 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

اُڈپی 9/جون (ایس او نیوز) ریاستی وزیر صحت بی سری راملو نے کہا ہے کہ اب مہاراشٹرا سے لوٹنے والوں کو سرکاری نگرانی والے مراکز کے بجائے ان کے اپنے گھر میں کوارنٹین کیاجائے گا اور متعلقہ افراد کے گھروں کو مکمل سیل ڈاؤن کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی متعلقہ افراد کو 14دنوں تک کوارنٹین میں رہنا ہوگا۔

 وزیر موصوف نے اڈپی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ ریاستی سطح پر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ”ضلعی سطح پر اقدامات کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنروں کو مکمل اختیارات دئے گئے ہیں۔ ہم کوارنٹین کیے گئے گھروں کے پاس پولیس اہلکاروں اور ہوم گارڈ کے عملے کو تعینات کریں گے اور آشا کارکنان اور آنگن واڑی  کارکنان کے ذریعے ان لوگوں کی نگرانی کی جائے گی۔ اگر ہو م کوارنٹین کیے گئے افراد گھر سے باہر نکلتے ہیں تو پھر آس پاس رہنے والے افراد کو چاہیے کہ اس کی اطلاع افسران تک پہنچائیں۔ اگر کوارنٹین کیے گئے افراد میں بیماری کی علامات دکھائی دیتی ہیں تو پھر ان کی طبی جانچ  کروائی جائے گی۔“

 وزیر موصوف نے اس بات کی بھی وضاحت کردی ہے کہ اگرمہاراشڑا سے لوٹنے اور کوارنٹین کیاجانے والا شخص کسی اپارٹمنٹ میں رہتا ہے تو پھر پوری عمارت کو سیل ڈاؤن نہیں کیاجائے گا بلکہ صرف متعلقہ فلیٹ کو ہی سیل ڈاؤن کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ جو لوگ دوسری ریاستوں سے لوٹ رہے ہیں ان کے لئے سرکاری نگرانی والے کوارنٹین میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر دوسری ریاستوں یا ممالک سے لوٹنے والے افراد کے اندر بیماری کی علامات دکھائی نہیں دیتی ہیں تو پھر ان کے گلے سے تھوک کے نمونے جانچ کے لئے نہیں بھیجے جائیں گے۔

 پرائیویٹ اسپتال والوں کی طرف سے کووِڈ کا علاج کرنے اور اس کے بعد حد سے زیادہ بل وصول کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے  وزیر سری راملو نے بتایا کہ ایسے اسپتالوں کے خلاف کیس دائر کیے جائیں گے۔انہوں نے وعدہ کیا کہ کارکلا اور کنداپور کے سرکاری اسپتالوں کو ضروری ساز وسامان جلد ہی فراہم کیا جائے گا اور اڈپی ضلع اسپتال میں 250 بستروں کی سہولت فراہم کرنے کا  کام جلد شروع کیا جائے گا۔
        
اُڈپی پہنچنے سے قبل ریاستی وزیر صحت و خاندانی بہبود سری راملو نے  پیر  کوکاروار انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کا دورہ کیا تھا اور وہاں پر موجود کووِڈ وارڈ اور جانچ لیباریٹری وغیر ہ کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری تفصیلات حاصل کیں تھیں۔ کاروار میں  اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  تھا کہ ریاست میں سرکاری اسپتالوں کی سہولتوں میں بہتری لانے او رڈاکٹروں کو تعینات کرنے کے سلسلے میں عوام کی طرف سے بہت زیادہ شکایات موصول ہورہی ہیں۔ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے ضروری اقدامات جلد ہی کیے جائیں گے۔   وزیر موصوف نے ضلع شمالی کینرا میں کووِڈ وباء پر قابو پانے میں جوکامیابی ملی ہے اس پر اپنی خوشی اور اطمینان کا اظہار بھی کیا تھا۔اور ضلع انتظامیہ،محکمہ صحت اور  طبی عملہ،آنگن واڈی کارکنان، محکمہ پولیس کی طرف سے کی گئی محنت اور نتیجہ خیز کارروائی کی خوب ستائش بھی کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔