بھٹکل میں منایا گیا 'نیشنل ووٹرس ڈے'

Source: S.O. News Service | Published on 26th January 2023, 8:46 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،26 / جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ انتظامیہ، تعلقہ لیگل سروس کمیٹی، تعلقہ بار ایسو سی ایشن، ڈپارٹمنٹ آف پراسیکیوشن اور محکمہ پولیس کے اشتراک سے دی نیو انگلش پی یو کالج میں 'نیشنل ووٹرس ڈے' کا انعقاد ہوا۔ 
    
پروگرام افتتاح جے ایم ایف سی  سینئرسوِل جج کانتا کورنی نے کہا کہ ووٹنگ کا مطلب جمہوری ملک کی بنیاد ہوتا ہے ۔ مالدار اور غریب دونوں کے ووٹ کی قیمت ایک ہی ہوتی ہے ۔ نوجوان نسل کو مستقبل کے اس ورثہ کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا ۔ ووٹروں کو کسی بھی قسم کے لالچ کا شکار نہیں ہونا چاہیے ۔ جے ایم ایف سی کے چیف سوِل جج ونود بالا نائک نے کہا کہ ایک صحت مند سماج کی تعمیر کے لئے ووٹنگ لازمی ہوتی ہے۔ 
    
پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی نے کہا ووٹنگ کے مماثل کوئی بھی چیز نہیں ہوتی ہے ۔ ووٹنگ پانچ منٹ کام ہوتا ہے مگر اس کے لئے بہت زیادہ تیاریاں کرنی پڑتی ہیں ۔ لہٰذا تمام ووٹرس کو اپنے حق کا استعمال کرتے ہوئے ووٹنگ میں شامل ہونا چاہیے ۔ بھٹکل تحصیلدار نے افتتاحی خطاب کیا ۔ بھٹکل بار ایسو سی ایشن کے صدر پانڈو نائک نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ تعلقہ پنچایت سی ای او نے ووٹنگ سے متعلق ضروری نکات پیش کیے ۔ دی نیو انگلش پی یو کالج  کے پروفیسر شیوانند بھٹ نے ووٹ کی قدر و اہمیت پر خطاب کیا۔ 
    
اس موقع پر تقریری مقابلے ، کوئز اور دیگر مختلف مقابلوں میں کامیاب ہونے والوں کو انعامات سے نوازا گیا ۔ نئے ووٹرس کو شناختی کارڈ بھی تقسیم کیے گئے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...