فروری میں 133 فلسطینی مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیے گئے، تیرہ سال قید رہنے والا فلسطینی رہائی کے 10 دن بعد پھر گرفتار.... فلسطین کی مزید خبریں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th March 2019, 6:57 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مقبوضہ بیت المقدس 6 مارچ ( آئی این ایس انڈیا ) القدس میں قائم وادی حلوۃ انفارمیشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فروری 2019 کے دوران اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں 2 ہزار کے قریب یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ صہیونی حکام کی طرف سے فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ کی جبری بے دخلی 17 بچوں سمیت 133 فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قبلہ اول پر دھاوے بولنے والے یہودی آباد کاروں میں 520 یہودی مذہبی اداروں کے طلباء ، اسرائیلی وزیر زراعت اوری ارئیل اور یہودی انتہا پسند رکن کنیسٹ یہودا گلیک شامل ہیں۔

گذشتہ ماہ یہودی آبادکاروں کی طرف سے قبلہ اول پر دھاووں میں اضافہ دیکھا گیا۔ فلسطینیوں نے 16 سال سے بند باب رحمت میں نماز کی ادائیگی  کرکے 16 سال سے بند اس مقام کو کھلوالیا۔اسرائیلی فوج نے گذشتہ ماہ بیت المقدس سے 229 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ ان میں 170 فلسطینیوں کو 18 سے 28 فروری کے درمیان باب الرحمت میں کشیدگی کے دوران گرفتار کیا گیا۔گرفتار فلسطینیوں میں 43 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔گذشتہ ماہ گرفتار ہونے والے فلسطینیوں میں القدس کی اسلامی اوقاف کونسل کے چیئرمین عبدالعظیم سلھب، ان کے نائب ناجح بکیرات، القدس کے فلسطینی گورنر عدنان غیث اور کئی دیگر سرکردہ رہنماؤں حراست میں لے لیا۔

اسلامی جہاد کے رہ نما الشیخ خضر عدنان اسرائیلی جیل سے رہا
قابض صہیونی جیلوں میں طویل بھوک ہڑتالوں کی وجہ سے مشہور اسلامی جہاد کے رہ نما الشیخ خضر عدنان کو رہا کردیا۔ صہیونی حکام نے الشیخ خضر عدنان کو جنین شہر الجلمہ چوکی پر لایا جہاں سے انہیں ان کے اقارب اور جماعت کے رہ نماؤں نے استقبال کی شکل میں ان کے آبائی علاقے عرابہ لایا گیا۔الشیخ خضرعدنان کے استقبال کے لیے ان کی رہائش گاہ پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔خیال رہے کہ الشیخ خضرعدنان کو اسرائیلی فوج نے چند ہفتے قبل ایک ہزار شیکل جرمانہ وصول کرنے کے بعد رہا کیا تھا۔الشیخ خضر عدنان کو اسرائیلی فوج بار بار گرفتار کرتی اور انہیں بلا جواز قید میں ڈالتی ہے۔ وہ اپنی بڑی اور گھنی داڑھی کے ساتھ اسرائیلی اسرائیلی جیلوں میں طویل بھوک ہڑتالیں کرنے کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔

تیرہ سال قید رہنے والا فلسطینی رہائی کے 10 دن بعد گرفتار
قابض صہیونی فوج نے 17 سال تک پابند سلاسل رہنے والے ایک فلسطینی کو رہائی کے 10 دن بعد دوبارہ حراست میں لے لیا۔سابق اسیر عبدالرحمان محمود کو عوفرحراستی مرکز میں طلب کیا اور اسے تین گھنٹے تفتیش کے بعد جیل منتقل کردیا گیا ہے۔مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسیر محمود کو آئندہ منگل تک حراست میں رکھنے اور اسے عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ اسیر عبدالرحمان محمود کو اسرائیلی فوج نے 10 روز قبل 17 سال پابند سلاسل رہنے کے بعد حراست میں لے لیا تھا۔

غرب اردن میں کشیدگی، اسرائیلی اخبار نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
اسرائیل کے مؤقر اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے اور فلسطینیوں میں پایا جانے والا غم وغصہ آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔اسرائیلی اخبار نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے سیکیورٹی اداروں نے حکومت کو غرب اردن میں پائی جانے والی کشیدگی کے حوالے سے خبردارکیا ہے۔اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ انتخابات کے دباؤ میں اسرائیلی حکومت نے غرب اردن کے فلسطینیوں کے خلاف جو اقدامات کیے ہیں ان کے رد عمل میں غرب اردن میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔سیکیورٹی اداروں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے ٹیکسوں کی رقوم روکنے کے غرب اردن میں امن وامان کی صورت حال پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔صہیونی فوج کی طرف سے خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی آسانی کے ساتھ غرب اردن کے علاقوں میں کشیدگی پیدا کرسکتی ہے۔اسرائیلی اخبار کے مطابق فلسطینی اتھارٹی موجودہ حالات میں فلسطینی اسیران کے خاندانوں کی رقوم روکنے کی اہل نہیں اگر فلسطینی اتھارٹی ایسا کرتی ہے تو اس کے نتیجے میں غرب اردن کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ 

مصر کے ساتھ تعلقات ’تزویراتی مکالمہ‘ کے دور میں داخل ہوگئے ہیں: ھنیہ
حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اور مصر کے درمیان اعتماد سازی مزید اگلے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ اب حماس اور مصر کے درمیان تعلقات تزویراتی ڈائیلاگ کے دور میں داخل ہوگئے ہیں۔اسماعیل ھنیہ غزہ میں ایک تفصیلی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے حالیہ دورہ مصر کے دوران مصری قیادت سے دو طرفہ تعلقات، غزہ کی پٹی کیعوام کو درپیش مشکلات،فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی کوششوں، غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے خاتمے اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اسماعیل ھنیہ نے تفصیلی پریس کانفرنس میں اپنے دورہ مصر، فلسطین کی تازہ ترین صورت حال اور عرب ممالک میں ہونے والی پیش رفت کے قضیہ فلسطین پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کے ذرائع ابلاغ قضیہ فلسطین کو خاطر خواہ کوریج دے رہے ہیں اور قضیہ فلسطین عرب ذرائع ابلاغ پر گہرے اثرات مرتب کررہاہے۔حماس رہ نما نے فلسطینی ذرائع ابلاغ میں قومی قضیے اور تحریک آزادی اور مزاحمت کیحوالے سے ہونے والی کوششوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ذرائع ابلاغ نے حالیہ ایام میں مسجد اقصیٰ، مقبوضہ بیت المقدس اور باب رحمت میں صہیونیوں کی غنڈی گردی کو بھرپور کوریج دی، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر صہیونی ریاست کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ حماس اور مصر کے درمیان تعلقات تیزی کے ساتھ پروان چڑھ رہے ہیں۔ حماس اور مصر کے درمیان تعلقات تزویراتی ڈائیلاگ کے دور میں داخل ہوگئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ مصری انٹیلی جنس کے چیف جنرل عباس کامل اور ملٹری انٹیلی جنس کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں مصر کے فلسطینیوں کے حقوق کے خلاف ڈاکہ ڈالنے کے پروگرام صدی کی ڈیل کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...