بارش سے نقصانات راحت کاری کیلئے 130کروڑ جاری: آراشوک

Source: S.O. News Service | Published on 22nd November 2021, 12:20 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 22؍نومبر  (ایس او  نیوز) ریاستی وزیر برائے محصولات آر اشوک نے بتایا کہ ریاست میں بارش سے نقصان کا سامنا کررہے علاقوں میں فوری راحت کاری کیلئے 130کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں۔

ودھان سودھا میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اشوک نے یہ جانکاری دی اور کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں فوری طور پرراحت کاری کے کاموں کو شروع کرنے افسروں کو ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کہیں بارش کی وجہ سے گھر بیٹھ گیا ہو تو فوراً 10ہزار روپئے ادا کرنے ہدایت دی گئی ہے اورمعاوضہ ادا کرنے میں تاخیر نہ کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں اچانک بارش کی وجہ سے مختلف مقامات پر بھاری نقصان ہوا ہے، اس سلسلہ میں ضلع ڈپٹی کمشنر،سی ایاو اورمحکمہ محصولات کے افسروں کو سروے کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کافی کاشتکاروں کو معاوضہ ادا کرنے کے سلسلہ میں اشوک نے بتایا کہ مرکزی حکومت کومکتوب روانہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے اولڈ میسور علاقہ اور بیلگاوی،شمالی کرناٹک،ہاسن،میسور، اور منڈیا میں راگی کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...