افغانستان میں جیل پر حملہ، 3 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 3rd August 2020, 12:28 PM | عالمی خبریں |

کابل،3؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) مسلح افراد کے جلال آباد شہر میں ایک جیل پر حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے جبکہ متعدد قیدیوں کے فرار ہونے کی اطلاعات ہیں۔ افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان کے مطابق سیکورٹی گارڈز پر فائرنگ سے پہلے مسلح افراد نے جلال آباد شہر میں جیل کے باہر بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے جیل پر حملے کی تصدیق کی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اور خصوصی دستوں کو جائے وقوعہ پر تعینات کردیا گیا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح ﷲ مجاہد نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ ہمارا حملہ نہیں ہے۔ ہمارے جنگجوؤں کو ابھی تک حملے کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ تاہم داعش نے جیل پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، سیکورٹی ذرائع کے مطابق جلال آباد جیل میں اس وقت ایک ہزار 700 قیدی ہیں اور ان میں بیشتر داعش اور طالبانی ملی ٹنٹ ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔