کورونا اَپ ڈیٹ: بیرونی ملک سے لوٹے 11افراد سمیت جنوبی کینرا میں سامنے آئے 13 اور اڈپی ضلع میں 11پوزیٹیو معاملے 

Source: S.O. News Service | Published on 20th June 2020, 10:58 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو،20؍جون(ایس او نیوز)جمعہ کے دن جنوبی کینرا میں کووِڈ کے 13نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں سے 11افراد بیرونی ملک سے واپس لوٹے ہوئے ہیں۔ جبکہ اڈپی ضلع میں 11نئے معاملے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

جنوبی کینرا کے 13مریضوں میں سے 7مرد اور 6خواتین ہیں۔ان سے 4افراد سعودی عربیہ سے اور 7افراد شارجہ سے لوٹے ہیں۔ دو افرا د کو انفلوئنزا جیسی شکایات پیدا ہوئی ہیں۔اس کے ساتھ ہی جنوبی کینرا میں دیگر اضلاع کے 10مریضوں کے ساتھ اب تک جملہ متاثرین کی تعداد 422ہوگئی ہے۔ ان میں سے 208فی الحال ایکٹیو کیس ہیں۔جمعہ کے دن 30مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے جس سے اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 206ہوگئی ہے اور 8مریضوں کی اب تک موت واقع ہوگئی ہے۔

اڈپی ضلع میں جمعہ کے دن 3بچوں سمیت 11افراد کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ان میں سے 6مرد اور 5خواتین ہیں۔جملہ 11مریضوں میں سے 4مہاراشٹرا سے لوٹے ہیں، دوافراد نے تملناڈو کا سفر کیا تھااورتین لوگ مریض نمبر7024اوردولوگ مریض نمبر 7291سے رابطے میں آنے کی وجہ سے اس مرض کاشکار ہوئے ہیں۔اڈپی ضلع میں متاثرین کی کل تعداد1,050ہوگئی ہے جن میں سے اب صرف  98ایکٹیو کیس باقی رہ گئے ہیں۔ جمعہ کے دن ڈسچارج کیے گئے 4افراد سمیت اب تک اسپتال سے صحت یاب ہوکر چھٹی پانے والے مریضوں کی تعداد 950ہوگئی ہے، جبکہ دو افراد اس مرض کی وجہ سے موت کاشکار ہوچکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...