سینٹائزر پینے سے آندھرا پردیش میں 13 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 1st August 2020, 11:08 AM | ملکی خبریں |

پرکاشم،یکم اگست(ایس او نیوز؍یو این آئی) آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم کے کوری چھید و اور پامورو گاؤں میں ہینڈ سینیٹائزر پینے سے جمعہ کے روز کم از کم 13 افراد کی موت ہوگئی۔

پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شراب کی دکانیں بند ہونے کے سبب لوگوں نے کولڈ ڈرنکس میں سینیٹائزر ملاکر پی لیا اور یہ کام کئی دن سے کر رہے تھے۔ ان میں سے 10 افراد کوری چھیدو اور تین پامورو گاؤں میں جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر بھکاری اور مزدور طبقہ کے ہیں۔

دیہاتیوں نے بتایا کہ یہ لوگ کئی دنوں سے شراب کی بجائے سینیٹائزر پی رہے تھے اور ان میں سے کچھ بیہوش ہوگئے تھے اور کچھ کو پیٹ میں درد کی شکایت ہوئی تھی۔ ان کی لاشیں گاؤں کے مختلف مقامات پر پائی گئیں۔

جب کچھ لوگوں کو تشویشناک ناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تو انہوں نے بتایا کہ شراب کی عدم فراہمی کی وجہ سے انہوں نے سینیٹائزر پی لیا تھا۔ پولیس نے موقع سے سے سینیٹائزر کی خالی بوتلیں برآمد کرلی ہیں اور انہیں جانچ کے لئے لیبارٹری بھجوا دی ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھارتھ کوشل نے بتایا کہ ان کے اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی کہ شراب کی دکانیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہیں اور پچھلے 10 دن سے سینیٹائزر پی رہے ہیں۔ پولیس نے گاؤں میں فروخت ہونے والے سینٹائزر ضبط کرلیا ہے انہیں جانچ کے لئے بھیج دیا ہے اور اس معاملے کی تفصیلی تفتیش کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...