روس کے ایک اسکول میں اندھادھند فائرنگ، 7 طلبا سمیت 13 افراد جاں بحق، حملہ آور نے خود کو بھی کیا ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 26th September 2022, 7:16 PM | عالمی خبریں |

ماسکو،26؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) پیر کے روز روس کے ایک اسکول میں اندھا دھند فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی روس واقع ایک اسکول میں ایک شخص نے زبردست فائرنگ کی جس میں کئی طلبا شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ روسی میڈیا ادارہ ’آر ٹی‘ کے مطابق ازیوسک شہر میں موجود اسکول میں ہوئی اس فائرنگ میں مجموعی طور پر 13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 7 طلبا بھی شامل ہیں۔ بتایا یہ بھی جا رہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ازیوسک شہر کے اسکول نمبر 88 کے 7 طلبا فائرنگ واقعہ میں ہلاک ہوئے ہیں۔ روس کی جانچ کمیٹی نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ حملے کے بعد بندوق بردار نے خودکشی کر لی۔ اس کی شناخت کی جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ مشتبہ شخص نے ماسک اور کالے رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جس میں ’نازی‘ علامت موجود تھی۔

ریپبلک آف ادمرتیا کے گورنر الیکزندر برچلوو کے مطابق متاثرین میں سے ایک کی شناخت اسکول کے سیکورٹی گارڈ کی شکل میں کی گئی ہے۔ انھوں نے صحافیوں سے کہا کہ ’’آج ادمرتیا میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔‘‘ وزارت تعلیم کے مطابق جس اسکول میں گولی باری ہوئی تھی، اسے خالی کرا لیا گیا ہے۔

جائے حادثہ کے فوٹیج میں طلبا اور اساتذہ کو عمارت سے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ساتھ ہی متاثرین کو اسٹریچر پر ایمبولنس تک لے جایا جا رہا ہے۔ کلاسز کے اندر کی تصویریں جہاں طلبا نے شوٹنگ کے دوران خود کو روک لیا تھا، وہ بھی آن لائن دکھائی دیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...