اتر پردیش: گائے کے لیے ’موت کا گھر‘ بنی ’سرکاری گئو شالہ‘، 4 دنوں میں 13 اموات

Source: S.O. News Service | Published on 2nd November 2019, 10:28 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

باندا،2نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش میں باندا ضلع کے اترّا نگر پالیکا پریشد کے ذریعہ چل رہے کانہا پشو آشرے کیندر یعنی گئو شالہ میں مبینہ طور پر بھوک اور بیماری سے گزشتہ چار دنوں میں 13 گایوں کی موت ہو چکی ہے۔ بی جے پی کے ایک مقامی لیڈر راکیش گوتم میجر نے بھی یہ بات کہی کہ گایوں کی موت بھوک کی وجہ سے ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’نگر پالیکا پریشد اترّا کے ذریعہ بدوسا روڈ میں چل رہے گئوشالہ میں تقریباً 416 آوارہ گائیں اور بھینسیں رہتی ہیں۔ اس گئوشالہ میں چارہ پانی کی کمی کے سبب گزشتہ چار دنوں میں 13 گایوں کی موت ہو گئی ہے۔ ان میں چار گائیں سڑک حادثہ میں زخمی تھیں اور 9 گایوں کی موت بھوک کی وجہ سے ہوئی ہے۔‘‘

گوتم میجر نے الزام عائد کیا ہے کہ نگر پالیکا پریشد کے ملازمین نے بغیر پوسٹ مارٹم کرائے ہی لاشوں کو دفن کر دیا۔ حالانکہ اترّا کے ایس ڈی ایم سوربھ شکلا کا کہنا ہے کہ ’’گوتم سچ نہیں بول رہے۔ حادثہ میں زخمی جن چار گایوں کی موت ہوئی ہے، ان کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے۔ چارہ پانی کا بھی پورا انتظام ہے اور وقت وقت پر کانہا پشو آشرے کیندر کا معائنہ بھی کیا جا رہا ہے۔ چار گایوں کے علاوہ ایک بھی گائے کی موت نہیں ہوئی ہے۔‘‘

اس درمیان گئوشالہ کی آوارہ گایوں کی دیکھ ریکھ کرنے والے صفائی اہلکار چھوٹے لال نے میڈیا کو بتایا کہ ’’پچھلے چار دنوں میں 13 گایوں کی موت ہو چکی ہے جنھیں بغیر پوسٹ مارٹم کے ہی پالیکا کے ملازم لے گئے ہیں۔ اب بھی دو گائیں بیمار ہیں۔ کچھ دن پہلے بھی کچھ گایوں کی موت ہوئی تھی۔ روزانہ ایک دو گایوں کی موت ہو رہی ہے۔‘‘

پالیکا اہلکار مہندر اور وجے کمار کا بھی بیان اس سلسلے میں میڈیا نے لیا ہے۔ ان کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں تقریباً 50 گایوں کی موت ہو چکی ہے جنھیں سرکاری زراعتی فارم کے پیچھے نہر کنارے بغیر پوسٹ مارٹم کے ہی پھینکا جا چکا ہے۔ ضلع کے انچارج وزیر لاکھن سنگھ راجپوت نے جمعرات کو میڈیا اہلکاروں سے کہا تھا کہ ’’یہ بڑا معاملہ ہے۔ اس میں اعلیٰ سطحی جانچ کے حکم دیے گئے ہیں۔ جلد ہی بڑی کارروائی ہوگی۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...