منگلورو میں ڈینگی بخار سے ایک طالبہ ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th July 2019, 11:25 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو،20/جولائی (ایس اونیوز) منگلورو میں ڈینگی بخار کے بڑھتے معاملات کے ساتھ ایک اور اسکولی طالبہ کی موت واقع ہو گئی ہے، جبکہ گزشتہ چند روز قبل  تیز بخار کی وجہ سے ایک سات سالہ لڑکے کی موت ہوئی تھی جس کے بارے میں شک ظاہر کیا گیا تھا کہ اس کو بھی ڈینگی بخار ہواتھا۔ لیکن محکمہ صحت کے ہیلتھ آفیسر نے اس بات کی تردید کی تھی اور اس لڑکے کی موت کی وجہ قلب کے عضلات میں انفیکشن بتایا تھا۔

    اب تازہ معاملے میں جیپو مورگن گیٹ کے رہنے والے کشور شیٹی کی بیٹی شاردا شیٹی (12سال) کی موت واقع ہوئی ہے جس کا علاج ایک نجی اسپتال میں چل رہا تھا۔ شاردا شیٹی شہر کے جیروسا پرائمری اسکول میں ساتویں جماعت کی طالبہ تھی۔اس کی بڑی بہن کوبھی ڈینگی بخار کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھااور صحت یاب ہوکر گھر لوٹی تھی۔ لیکن دو ہفتے بعد بھی شاردا پرعلاج کارگر نہیں ہوا۔ منگل کی شب میں وہ کوما میں چلی گئی اورجمعرات کے دن اس نے دم توڑ دیا۔

    شاردا کی موت کے خبر عام ہونے کے بعد اس کے اسکول میں بچوں کو چھٹی کا اعلان کیا گیا۔ ضلع ڈپٹی کمشنر شسی کانت سینتھل، ایم سی سی کے کمشنرمحمد نذیر اور دیگر سرکاری افسران نے شاردا کے گھر پہنچ کر تعزیت کرنے کے علاوہ اس علاقے میں صفائی ستھرائی اور مچھروں کی افزائش سے متعلق جائزہ لینے اور مناسب اقدامات کرنے کے احکام جاری کیے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...