بہار میں ایک دن میں 12 مریض کورونا پازیٹو، متاثرین کی تعداد 51 ہوئی

Source: S.O. News Service | Published on 10th April 2020, 10:39 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ،10؍اپریل(ایس او نیوز؍یو این آئی) بہار میں محض ایک دن میں 12 مریضوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد ریاست میں پازیٹو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 51 ہو گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ آج آئی جانچ رپورٹ میں سیوان ضلع کے رگھو ناتھ پور بلاک کے 10 اور بیگو سرائے ضلع کے دو مریضوں کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔

سیوان کے سبھی متاثرین رگھوناتھ پور بلاک کے پنجوار باشندہ اس نوجوان کے کنبہ کے اراکین بتائے جا رہے ہیں جس کے کورونا پازیٹو ہونے کی تصدیق 03 اپریل کو ہوئی تھی۔ وہ 21 مارچ کو خلیجی ملک عمان سے ہندوستان آیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجوار کے دس متاثرین میں دو بچیاں سمیت آٹھ خواتین، ایک نوعمر اور ایک نوجوان شامل ہیں۔ وہیں بیگو سرائے میں ملے متاثرین میں ایک نوعمر اور ایک نوجوان ہے۔ صحت محکمہ ان دونوں کی تفصیلات معلوم کر رہا ہے۔ اس طرح بہار میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 51 ہوگئی ہے۔

غورطلب ہے کہ بہار میں سیوان کورونا پازیٹو مریضوں کا ہاٹ اسپاٹ بن گیا ہے۔ اس ضلع میں متاثر مریضوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے، جن میں چار صحت یاب ہوگئے ہیں۔ مونگیر کے سات پازیٹو مریضوں میں سے چھ کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ ایک کی موت ہوچکی ہے۔ وہیں پٹنہ کے پانچ میں سے پانچ مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

اسی طرح گیا میں پازیٹو مریضوں کی تعداد پانچ، گوپال گنج میں تین، بیگو سرائے میں پانچ، سارن، لکھی سرائے، بھاگلپور اور نوادہ میں ایک۔ ایک مریض ہیں۔ وہیں نالندہ کے کل دو متاثر مریضوں میں سے ایک کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...