منگلورو : چھاپہ کے بعد مہر بند کر دئے گئے  پی ایف آئی ، ایس ایف آئی کے دفاتر 

Source: S.O. News Service | Published on 29th September 2022, 12:14 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو ،29؍ ستمبر (ایس او نیوز) مرکزی حکومت کی طرف سے پی ایف آئی اور اس سے متعلقہ تنظیموں پر پانچ سال کے لئے پابندی لگائے جانے کے بعد اگلی کارروائی کرتے ہوئے منگلورو پولیس نے مختلف مقامات پر واقع پی ایف آئی اور سی ایف آئی کےدفاتر پر چھاپے مارے اور تلاشی کے مہم دوران مختلف دستاویزات کو ضبط کرتے ہوئے ان دفاتر پر مہر بند تالے لگائے گئے ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق کسبا بینگرے ، چوکابیٹو، کاٹی پلّا، آدور، کینی پڈاو، کے سی روڈ، آئنولی ، مالور، نیلی کلائی روڈ، کودرولی، عزیزالدین روڈ بندر پر واقع پی ایف آئی اور سی ایف آئی  کے 11 دفاتر کے علاوہ راو اینڈ راو سرکل پر  معلومات فراہم کرنے والے ایک دفتر کو مہربند کیا گیا ہے ۔
    
پولیس کمشنر ششی کمار کی قیادت میں پولیس کی ٹیموں نے  بیک وقت اسٹیٹ بینک کے قریب نیلی کائی روڈ پر واقع پی ایف آئی کے دفتر اور عزیزالدین روڈ بندر پر واقع سی ایف آئی کے دفتر پر چھاپہ مارا ۔ اس موقع پر پولیس کا سخت بندوبست کیا گیا تھا ۔ ان دونوں مقامات پر چھاپہ ماری کے وقت سڑک پر ٹریفک کے لئے سڑکوں کو پوری طرح بند کردیا گیا تھا ۔ شام 4 بجے کے قریب جب پولیس ٹیم نیلی کائی روڈ پر چھاپہ مارنے کے پہنچی تو داخلی گیٹ پر تالا لگا ہوا تھا ۔ دفتر کے اندر کوئی بھی موجود نہیں تھا ۔ پولیس نے تالا توڑ کر اندر گھسنے کے بعد دفتر کی تلاشی لی ۔ سرکاری پنچوں کی موجود نے دفتر میں پائے گئے دستاویزات اور دیگر اشیاء کو ضبط کیا گیا ۔ پھر دفتر کو تالا لگانے کے بعد مہر بند کیا گیا ۔ اسی طرح کی کارروائی عزیزالدین روڈ بندر پر بھی انجام دی گئی ۔
    
ایس ڈی پی آئی کا بیان : کل پولیس کی طرف سے انجام دی گئی کارروائی کے بعد ایس ڈی پی آئی کے ضلع صدر ابوبکر کولائی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی معلومات دئے بغیر پولیس نے ایس ڈی پی آئی کے دفاتر پر چھاپہ ماری کی، تالے توڑ کر دفتروں کے اندر داخل ہوئے ۔ اسی طرح ضلع میں موجود ہمارے معلومات اور خدمات فراہم کرنے والے 15 دفاتر پر بھی چھاپے مارتے ہوئے کمپیوٹرس ضبط کرکے لے گئے ہیں ۔ کسی قسم کی معلومات دئے بغیر ہی تالا توڑ کر دفتروں میں داخل ہونے کی بات ضلع ڈپٹی کمشنر کے علم میں لائی جائے گی ۔ اور ان کارروائیوں کے خلاف ایس ڈی پی آئی کی جانب سے قانونی جدوجہد کی جائے گی ۔     

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...