دوبئی میں بھیانک سڑک حادثہ 12 ہندوستانی شہری سمیت17افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th June 2019, 2:23 PM | ملکی خبریں | خلیجی خبریں |

دوبئی-8/جون (ایس او نیوز) دوبئی میں جمعرات کی شام کو ہوئے ایک بھیانک سڑک حادثے میں 12 ہندوستانی شہریوں سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ دیگر کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بس پر  مختلف ممالک کے کل 31مسافر سوار تھے۔

دوبئی پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعرات شام قریب چھ بجے اس وقت  پیش آیا ہوا جب  بس عمان سے دبئی  آنے کےدوران ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور دوبئی  کے شیخ محمد بن زائد روڈ پر راشیدیہ میٹرو اسٹیشن کے نزدیک سڑک کے بائیں طرف واقع اونچے ٹریفک سگنل کے کھمبے سے تیز رفتاری کے ساتھ ٹکراگئی- پولس کے مطابق بس کے بائیں طرف والی سیٹوں پر سوار سبھی  مسافر   حادثے میں ہلاک ہوگئے جس میں  مختلف ممالک کے کم سے کم17شہری تھے جبکہ  پانچ دیگر سنگین طور پر  زخمی ہوگئے - پولس  نے بتایا کہ حادثے کے وقت بس پر  مختلف ممالک کے 31مسافر سوار تھے جن میں سے آدھے سے زیادہ مسافروں کا تعلق عمان سے تھا- بس پر سوار مسافر عید کی چھٹی منا کر عمان سے واپس دبئی   لوٹ رہے تھے ۔

دبئی میں واقعہ ہندوستانی قونصلیٹ نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دبئی میں ہندوستانی قونصلیٹ نے اس دردناک حادثے میں مارے گئے متاثرہ اہل خانہ کے تئیں اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے - قونصلیٹ کے دیگر افسروں نے متاثرہ لوگوں کے رشتہ داروں، پولیس افسروں اور اسپتال کے عملے سے ملاقات بھی کی ہے -اس درمیان ہندوستانی قونصلیٹ نے اس حادثے میں 8 ہندوستانیوں کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے - جن میں راجا گوپالن، فیروز خان پٹھان، ریشما فیروز خان پٹھان، دیپک کمار، جمال الدین اراقک وٹھل، کرن جانی، واسو دیو اور تلک رام جواہر ٹھاکر شامل ہیں ۔ مرنے والوں میں دو مسافرپاکستان کے شہری بتائے گئے ہیں جن کی شناخت شفیق احمد اور شہزاد خان کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

حکومت  عمان کی ملکیت والی بس کمپنی مواصلات نے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے  مرنے والوں کے خاندانوں کے تئیں گہرے دکھ کا اظہار کیا  ہے  اور  اگلی اطلاع تک مسقط اور دوبئی کے درمیان روزانہ سروس کو معطل کرنے کا اعلان کیا  ہے -انہوں نے کہا کہ بس سروس کو معطل کرنے کا فیصلہ دوبئی کی سڑک اور ٹریفک اتھارٹی کے ساتھ صلاح ومشورہ کے بعد کیا گیا ہے۔

دوبئی پولیس کے سربراہ میجر جنرل عبداللہ المری نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قونصلیٹ کے افسروں نے کچھ متوفیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کیا ہے اور تفصیلی اطلاعات کا انتظار کررہے ہیں تاکہ متاثرہ لوگوں کے اہل خانہ کو باخبر کیا جاسکے۔  قونصلیٹ کے مطابق چار زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد راشد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے -قونصلیٹ کے مطابق جیسے ہی مقامی افسروں سے تازہ تفصیلات حاصل ہوں گی ہم اسے اپ ڈیٹ کردیں گے - قونصلیٹ نے بتایا کہ ہمارے افسر راشد اسپتال، دوبئی میں تعاون کیلئے موجود ہیں - ہمارا ہیلپ لائن 565463903 971 + پر یا ہمارے افسر سنجیو کمار موبائل نمبر+971-504565441پر کسی بھی سوالات کا جواب دے سکتے ہیں -ہندوستانی قونصلیٹ نے متاثرہ اہل خانہ کے تئیں گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کیا ہے - قونصلر جنرل نے دیگر افسروں اور حادثے سے متاثر لوگوں کے رشتہ داروں، انتظامیہ ا ور پولیس افسروں سے دیر تک ملاقات کی-

وزیرخارجہ کا اظہارافسوس:وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہندوستانی مشن کی جانب سے ہلاک شدگان کے گھروالوں کو پوری مدد مہیا کرانے کا بھروسہ دلایا ہے -ڈاکٹر جے شنکر نے ٹویٹ کرکے کہاکہ دبئی  میں ہوئے  بس حادثے سے میں  بہت دکھی ہوں -دبئی میں واقع ہندوستانی قونصل خانہ لواحقین کی مدد کررہا ہے -قونصل خانے کے افسر راشیدیا پولیس تھانے اور مردہ گھر میں موجود ہیں اور ہلاک شدگان کے لواحقین کو ہرممکن مدد مہیا کرارہے ہیں -انہوں نے کہا کہ وہ جلد از جلد خانہ پری مکمل کرانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ان کی نعشوں کو جلد ملک واپس لایا جاسکے -

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

ابوظبی میں منعقدہ تلاوت قران کے قرات مقابلے میں بھٹکلی بچوں کا شاندار پرفارمینس

انڈین اسلامک سینٹر ابوظبی کے زیراہتمام منعقدہ تلاوت قران کے قرات  مقابلے میں مرکز النوائط ابوظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے دو بچوں نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بھٹکل سمیت   پورے ملک  کا نام روشن کردیا۔ مقابلے میں فردوس بنت آفتاب ایم جے نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ ...