دہلی میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے 116 معاملے درج

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2020, 11:52 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،17/جنوری(ایس او نیوز/یو این آئی) دہلی اسمبلی کے آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات کو پرامن اور منصفانہ طریقے سے ختم کرانے کے لئے تعینات مختلف ایجنسیوں نے اپنا شکنجہ کس دیا ہے۔ اب تک انتخابی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کی خلاف ورزی کے معاملے میں 116 ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں جبکہ آبکاری قانون کے تحت 376 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

عام آدمی پارٹی (عآپ) کے خلاف ایم سی سی کی خلاف ورزی کے نو، کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف بالترتیب چار اور ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دہلی الیکشن افسر کے دفتر کی جانب سے آج کہا گیا کہ 16 جنوری تک پولیس نے 98 لاکھ 93 ہزار 920 روپے کی نقد رقم ضبط کی ہے۔

الیکشن آفس کے مطابق آبکاری قانون کے تحت 371 معاملے درج کئے جا چکے ہیں اور 376 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلحہ قانون کے تحت 140 ایف آئی آر درج ہوئی ہے اور 156 افراد پکڑے گئے ہیں۔ دہلی پولیس قانون کے تحت 40613 اورسی آر پی سی کی مختلف دفعات میں 1855 لوگوں پر کارروائی کی گئی ہے اس کے علاوہ 163 غیر لائسنسی ہتھیار اور 245 کارتوس، دھماکہ خیز مواد ضبط کئے گئے ہیں۔

انتخابات کے اعلان کے بعد سے ہی پوری دہلی میں چار لاکھ 46 ہزار 764 ہورڈنگز ، بینرز اور پوسٹر ہٹائے گئے ہیں۔15 جنوری تک دارالحکومت میں بڑی تعداد میں شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...