بھٹکل میں سیلاب کی وجہ سے 11.55ہیکڑ باغبانی زمین کو نقصان : فصلوں کو بیماری کا خدشہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd August 2019, 9:26 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22؍اگست   (ایس اؤ نیوز)بھٹکل تعلقہ میں مسلسل برسی بارش کی وجہ سے 11.55ہیکڑ باغبانی علاقہ کو نقصان پہنچاہے۔ اس دوران آہستہ  سپاری اور ناریل کی فصلیں بیماری میں مبتلا ہونے سے کسان بہت پریشانی محسوس کررہےہیں۔

تعلقہ میں 35000 خاندانوں میں سے (2001کے مردم شماری کے مطابق 30529) 40فی صد لوگ باغبانی کرتے ہیں۔ علاقےمیں سپاری ، ناریل، کالی مرچ ، موز اہم فصلیں ہیں۔ کچھ لوگوں کی زندگی کے لئے باغبانی سہارا ہے تو بقیہ لوگوں کے لئے یہی سب کچھ ہے۔ افسوس کہ ہرسال باغبانی کرنےو الے سیلاب سے متاثر ہوتے رہے ہیں۔ گرمی میں  پانی نہ ہونےکی وجہ سے باغبانی کو نقصان پہنچا تھا تو اب پانی میں بہہ جانے سے کافی نقصان ہواہے۔

مسلسل برستی بارش میں کمی ہوتےہی فصلیں بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہیں۔ ابھی تک 30کسانوں نے نے محکمہ سے درخواست کی ہے کہ ان کی باغبانی کے نقصان کے عوض معاوضہ اداکیاجائے۔ قریب 10ایکڑ سے زائد باغبانی کی زمین پر کھڑی فصلیں بیماری سے برباد ہورہی ہیں۔ محکمہ باغبانی کی معاون ڈائرکٹر سندھیا بھٹ اپنے عملے کے ساتھ سروے کے کاموں میں مصروف ہے۔ محکمہ باغبانی کی طرف سے سرکلر جاری کرتےہوئے کہاگیا ہے کہ وہ اپنی فصلوں کی حفاظت کے لئے پیشگی اقدامات کریں۔ اس سلسلےمیں محکمہ کے افسران سے رابطہ کرنےکی اپیل بھی کی گئی ہے۔

محکمہ باغبانی کی افسر سندھیا بھٹ نے بتایا کہ بھٹکل تعلقہ میں سیلاب سے نقصان ہونے والی باغبانی علاقے کی سروے رپورٹ تحصیلدار کو سونپی گئی ہے۔ اب محکمہ کی طرف سے فصل کی حفاظت کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تیاری میں ہیں تاکہ بیماری میں مبتلا فصلو ں کو بچانےکے علاوہ بیماری پر روک لگایاجائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔