کورونا کاقہر جاری، 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 1133 اموات، 75809 نئے کیسز

Source: S.O. News Service | Published on 8th September 2020, 12:05 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،8؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے معاملہ میں ہندوستان اس وقت سر فہرست ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 75809 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی اثنا میں ریکارڈ 1133 افراد کی جان چلی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 2 ستمبر کے بعد سے ملک میں روزانہ ایک ہزار سے زیادہ افراد فوت ہو رہے ہیں۔

ملک میں کورونا کے متاثرین کی کل تعداد اس وقت 43 لاکھ کے قریب ہے اور ہندوستان، برازیل کو پیچھے کر کے پہلے ہی دوسرے مقام پر آ چکا ہے۔ خیال رہے کہ امریکہ میں اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ کورونا متاثرین ہیں، تاہم ہندوستان میں امریکہ سے ہر روز دگنے اور تین گنے نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب مرض سے متاثرہ کورونا کی تعداد اب بڑھ کر 42 لاکھ 80 ہزار ہوگئی ہے۔ ان میں سے 72775 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فعال کیسز کی تعداد 8 لاکھ 83 ہزار ہو گئی ہے اور 33 لاکھ 23 ہزار افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔ صحت مند افراد کی تعداد انفیکشن کے فعال کیسز کی تعداد سے تین گنا زیادہ ہے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق 7 ستمبر تک کورونا وائرس کے مجموعی طور پر پانچ کروڑ چھ لاکھ نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے، جن میں سے کل 11 لاکھ نمونوں کی ٹسٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ نمونوں کے مثبت پائے جانے کی شرح 7 فیصد سے بھی کم ہے۔ کورونا وائرس کے 54 فیصد کیسز 18 سال سے 44 سال کی عمر کے گروپ میں ہیں لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے 51 فیصد اموات 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کی ہوئی ہیں۔

راحت کی بات یہ ہے کہ اموات اور فعال کیسز کی شرح میں مستقل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ اموات کی شرح کم ہوکر 1.69 فیصد ہو گئی ہے اس کے علاوہ فعال زیر علاج کیسز کی شرح بھی کم ہوکر 21 فیصد ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ، شفایابی کی شرح بھی بڑھ کر 77 فیصد ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر میں سب سے زیادہ فعال کیس ہیں۔ مہاراشٹر کے دو لاکھ سے زیادہ متاثرہ افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر تمل ناڈو، تیسرے نمبر پر دہلی، چوتھے نمبر پر گجرات اور پانچویں نمبر پر مغربی بنگال ہے۔ ان پانچ ریاستوں میں سب سے زیادہ فعال معاملات ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...