بنگلورو میں 110طلباء کے لئے دوبارہ نیٹ امتحان کا اہتمام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st May 2019, 11:17 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 21مئی (ایس او نیوز) 5مئی کو ملک بھر میں میڈیکل کورسوں میں داخلوں کے لئے کروائے گئے امتحانات کے موقع پر ہمپی ایکسپریس کی بنگلور آمد میں سات گھنٹوں کی تاخیر کے سبب 500 سے زائد طلبا امتحان سے محروم ہوگئے تھے، وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی، سابق وزرائے اعلیٰ سدرامیا، یڈیورپا، اور ساؤتھ ویسٹرن ریلوے کے عہدیداروں کی گزارش پر مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل پرکاش جاؤڈیکر نے اس معاملے میں مداخلت کی جس کے بعد نیٹ امتحان منظم کرنے والی نیشنل ٹیسٹنگ اتھارٹی نے ان طلبا کو دوبارہ امتحان لکھنے کی اجازت دی۔ ان طلباء پر یہ پابندی لگائی گئی تھی کہ وہ جس ٹرین میں تاخیر ہوئی تھی اس کا ٹکٹ دکھا کر دوبارہ امتحان کا ہال ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔اس بنیاد پر کئی طلبا ء نے دوبارہ امتحان کے لئے درخواست دی آج شہر کے بی بی یو ایل جین کالج کے مرکز میں امتحان کا اہتمام کیا گیا۔ امتحان کے لئے 500 میں سے 110 طلباء نے اپنا نام درج کروایاتھا، آج صبح دس سے دوپہر ایک بجے تک یہ امتحان کروایا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔