وزیراعلیٰ ایڈی یورپا سمیت 11؍ افراد میں کورونا کی تصدیق، ریاست کے 6وزراء اور 14آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسروں کے کووڈ کی لپیٹ میں آنے کے خدشات

Source: S.O. News Service | Published on 4th August 2020, 12:51 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4؍اگست(ایس او نیوز)کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کے بعدان کی بیٹی بھی کورونا مثبت پائی گئی ہیں اور انہیں بنگلور کے منی پال اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس سے قبل مسٹر ایڈی یورپا کواتوار کے روز کورونا پازیٹو آنے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔مسٹر ایڈی یورپا نے اپنے ٹویٹرہینڈل پر لکھا”میری کورونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، حالانکہ میں ٹھیک ہوں۔ میں ڈاکٹروں کے مشورے پر اسپتال میں داخل ہورہاہوں۔ میں درخواست کروں گا کہ جو بھی میرے رابطے میں آنے ہیں اپنا ٹسٹ کرائیں اورخود آئسو لیشن میں چلے جائیں“۔وزیراعلیٰ نے دو دن قبل کوروناکاٹسٹ کرایا تھا۔مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے رہنما سدارمیا سمیت متعدد رہنماؤں نے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ دریں اثناء ایڈی یورپا میں کوروناکی تصدیق کے بعد ان کے رابطہ میں آئے بہت سارے افراد کی کوروناجانچ کی گئی تو کئی افرادکی رپورٹ پازیٹیوآئی ہے۔ وزیراعلیٰ سمیت 11افرادمیں کوروناکی تصدیق ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ کی رپورٹ پازیٹیوآنے کے بعدان کے رابطہ میں آنے والوں کوکوروناجانچ سے گزاراگیا تو10افرادمیں کوروناکی تصدیق ہوئی ہے۔وزیراعلیٰ کی بیٹی پدماوتی،سی ایم گن مین،2باورچی،گھرمیں کام کرنے والے 3خادم،سی ایم کے گھرکے دیگردواہلکاروں سمیت سی ایم کی اوایس ڈی کارڈرائیورکی کورونارپورٹ پازیٹیوآئی ہے۔اولڈ ایرپورٹ روڈپرواقع منی اسپتال میں زیرعلاج ایڈی یورپااسپتال میں ہی خودکوآئسولیشن کیاہواہے۔ منی اسپتال کی ہیلتھ بلیٹن میں بتایاگیاہے کہ ایڈی یورپاکی صحت بحال ہورہی ہے۔اس موقع پر بروہت بنگلورمہانگرپالیکے (بی بی ایم پی)نے ایڈی یورپاکے لیے کورونامتاثرین کی عددظاہرکرنے والابی یونمبردے دیاہے۔وزیراعلیٰ کوBU-61718 کا نمبر دیا گیا ہے۔ بنگلورشہری ضلع کی حدوومیں وزیراعلیٰ 61718ویں کورونامتاثرہیں۔

گورنرکی رپورٹ نگیٹو: وزیراعلیٰ کی کورونارپورٹ پازیٹیو آنے کے بعدریاستی گورنر واجو بھائی والانے بھی کورونا ٹسٹ کروایا تو رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔ 31 جولائی کووزیراعلیٰ اوروزیر داخلہ بسواراج بومئی نے راج بھون میں گورنرسے ملاقات کی تھی،وہاں کچھ وقت گورنرکے ساتھ وقت گزاراتھا۔اس دوران وزیراعلیٰ نے گورنرکے ساتھ کوروناکی روک تھام کے سلسلہ میں بات چیت کی تھی۔اس کے ایک دن بعدوزیراعلیٰ اوران کی بیٹی پدماوتی کورونا کی لپیٹ میں آئے۔

کمشنرہوم کوارنٹائن میں: شہرکے پولیس کمشنرکے طورپر کمل پنت نے بروز ہفتہ عہدہ کاجائزہ لیاتھا۔ وزیراعلیٰ بروزاتوارکوروناکی زدمیں آئے۔ ان کے ابتدائی رابطہ کاروں میں شامل کمشنرنے بطوراحتیاط خودکوہوم کوارنٹائن کرلیاہے۔اس سے پہلے ریاستی انٹلی جنس کے اے ڈی جی پی کے طورپر خدمات انجام دے رہے کمل پنت ہردن صبح وزیراعلیٰ سے ملاقات کرتے ہوئے ریاستی قانون اورنظم ونسق کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کرتے تھے۔کمشنرہونے کے بعدبھی کمل پنت نے وزیرعلیٰ سے ملاقات کرکے ا ن کاشکریہ اداکیا تھا جس کے پیش نظرکمشنرنے ہوم کوارنٹائن ہوگئے اورگھرسے ہی فرائض منصبی اداکرتے ہوئے ماتحت پولیس والوں کوہدایت دے رہے ہیں۔

وزیرمحصولات ہوم کوارنٹائن: وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے وزیر محصولات آر۔اشوک رضاکارانہ طورپرخودکوہوم کوارنٹائن کرلیاہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ پیشگی احتیاط کے طورپر وہ ہوم کوارنٹائن میں ہیں۔وزیراعلیٰ کووڈسے متاثرہیں،میری دعاہے کہ بھگوان انہیں جلدازجلدصحت یاب کرے۔ میں نے 30جولائی بروزجمعرات میٹروکی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایڈی یورپاسے ملاقات کی تھی۔ اب تک مجھے یا میرے ساتھ کام کرنے والوں میں سے کسی بھی فردمیں کوروناکی کوئی علامت دیکھی نہیں گئی۔ اس کے باوجودمیں نے اپنے آپ کوہوم کوارنٹائن کرلیاہے۔ ان کے علاوہ بھی وزیراعلیٰ کے رابطہ میں آنے افرادنے سلسلہ وارطورپر کوروناٹسٹ کوروناشروع کردیاہے۔ جبکہ کچھ افرادہوم کوارنٹائن پر اکتفا کررہے ہیں۔ کون کون ہوم کوارنٹائن ہوئے ہیں اورکون کون کوروناٹسٹ کروارہے ہیں ان کی تفصیل یہاں ہے۔ نائب وزیراعلیٰ اشوتھ نارائن کی رپورٹ نگیٹیو۔ وزیرداخلہ بسواراج بومئی کی رپورٹ نگیٹو۔نائب وزیراعلیٰ گووندکارجول،نگیٹیو اورہوم کوارنٹائن۔ وزیرہاؤزنگ وی سومنا،نگیٹو۔ وزیرشہری ترقیات بائرتی بسواراج،ہوم کوارنٹائن۔ سابق رکن اسمبلی جیوراج،ہوم کوارنٹائن۔ وزیر سمکیات کوٹاسرینواس پجاری،ہوم کوارنٹائن، کل کوروناٹیسٹنگ۔ وزیراعلیٰ کے فرزندبی وائی وجئیندرا،نگیٹیو،ہوم کوارنٹائن۔ اس کے علاوہ وزیرصحت سری راملواوروزیرطبی تعلیم ڈاکٹرسدھاکربھی ابتدائی رابطہ کاروں میں شامل ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ کے دفترمیں برسرخدمت سی ایم کے چیف سکریٹری سمیت جملہ 14آئی اے ایس اورآئی پی ایس افسروں کوبھی کوروناکا خدشہ لاحق ہوگیاہے۔ پیشگی احتیاطی اقدامات کے طورپروزیراعلیٰ کے رہائشی دفترکرشنا،رہائشگاہ کاویری،وزیراعلیٰ کادھول گیری مکان اورودھان سودھا میں واقع سی ایم آفس کوآج سینی ٹائزکیاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

28ستمبر کو کرناٹکا بند کے پس منظر میں ایس ایس ایل سی سپلمنٹری امتحان کیا گیا ملتوی

کرناٹکا ہائی اسکول اکزامنیشن بورڈ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق ایس ایس ایل سی کا جو سپلمنٹری امتحان  28ستمبر کو منعقد ہونے والا تھا اسے کسانوں کے احتجاجی بند کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے۔

بھٹکل جامعہ اسلامیہ کے صدر مولانا عبد العلیم قاسمی صاحب کی بنگلور میں شال پوشی

آل انڈیا ملی کونسل کرناٹک کے نائب صدر اور الجامعہ الاسلامیہ بھٹکل کے نو منتخب صدر ، حضرت مولانا عبد العلیم قاسمی صاحب کی بنگلور آمد پر ،، ملی کونسل کرناٹک ، بنگلور ،، کی جانب سے شال پوشی کی گئی ۔

ایڈی یورپا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش۔ حکومت اکثریت ثابت کرے گی، اشوک کا دعویٰ۔وزیر اعلیٰ کو مستعفی ہوجانا چاہئے:سدارامیا

اپوزیشن کانگریس لیڈر سدارامیا نے وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے خلاف آج ریاستی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد نوٹس پیش کردیا ہے۔

کاروار: ایس سی؍ ایس ٹی کی جعلی سرٹی فیکٹ جاری کرنے کے معاملے میں ضلع شمالی کینرا دوسرے نمبرپر

سرکاری نوکریاں پانے کے لئے غلط طریقے اور بدعنوانی کے ذریعے درج فہرست ذات (شیلڈولڈ کاسٹ) اور درج فہرست قبائل (شیلڈولڈ ٹرائب)کی سرٹفکیٹس جاری کرنے کے معاملے میں ضلع شمالی کینرا ریاست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔  کرناٹکا سول رائٹس انفورسمنٹ    کے    ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ...

بنگلورو: کووڈ مریض کی نعش دینے کےلئے اسپتال نے کیا 5.70 لاکھ روپے کا مطالبہ۔ رشتے داروں نے لاش لینے سے ہی کیاانکار

بنگلورو کے ایک اسپتال میں کووڈ مریض کے فوت ہوجانے کے بعد اسپتال نے گھر والوں کو لاش سونپنے کے لئے 5.70 لاکھ روپے علاج کا بل ادا کرنے کا تقاضہ کیا۔گھر والوں نے  2 لاکھ روپے ادا کرنے کی بات کہی تو اسپتال نے لاش دینے سے انکار کیا۔ اس پر مشتعل ہوکر مرنے والے مریض کے گھر والے لاش کو ...