کرناٹک میں کورونا وائرس کے11 نئے کیس، متاثرین  کی تعداد 523 ہوگئی

Source: S.O. News Service | Published on 29th April 2020, 1:55 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍اپریل(ایس او نیوز)ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کا خوفناک پھیلاؤ رکنے اور تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، ہر گزرتے دن ہر لمحے کے ساتھ کورونا وائرس کے نئے معاملات میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

 ریاست وزیر برائے بنیادی و ثانوی تعلیم ایس سریش کمار نے ہیلتھ بلیٹن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے مزید 11 کیس سامنے آئے، منگل کے روز ایک ہی دن 11 نئے معاملات نے ریاست بھر میں تشویش کی لہر دوڑ ا دی ہے۔ ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری پیر کی شام 5 بجے سے منگل کی شام 5 بجے تک کی تازہ جانکاری ہلیتھ بلیٹن کے مطابق 11 نئے کورونا کیس سامنے آئے ہیں، اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 523 ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج 4827 افراد کی طبی جانچ کی گئی، جن میں 4717 کی رپورٹنیگیٹیو پائی گئی جبکہ 11 معاملات کی رپورٹ پازیٹیوآئی ہے۔سریش کمار نے کہا کہ ہنگاسندرا اور پادرائن پورہ کے تمام افراد کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا ، پادرائن پورہ کے 70 اور ہنگا سندرا کے 145 افراد کو وڈ۔19 ٹیسٹ سے گزار گیا ہے ، خوشی کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کسی کی رپورٹ پازیٹیونہیں آئی ۔سریش کمار نے مزید کہا کہ ریاست بھر میں 120 علاقوں کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔ ان تمام زونوں میں 72611 گھر ہیں، جس میں 4 لاکھ 7 ہزار 811 افراد رہائش پذیر ہیں اور 5931 شاپس ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج صبح 8 بجے تک ریاست میں صرف 8 معاملے سامنے آئے تھے، بعد ازاں شام کے وقت مزید 3 نئے کیس کا پتہ چلا ۔

جن اضلاع میں کورونا وائرس کے پازیٹیو معاملے سامنے آئے ان کی تفصیل اس طرح ہے۔ باگل کوٹ میں 3 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے، کلبرگی میں 6، گدگ میں ایک اور بنگلورو  میں ایک فرد کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے جملہ 11 معاملے سامنے آئے جس سے اب تک کی کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 523 ہوگئی ہے۔

ریاست میں کورونا وائرس سے علاج کے دوران اب تک مرنے والوں کی تعداد 20 ہے، جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 200 افراد صحت یاب  ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...