ممتا بنرجی کے سر پر 11 لاکھ کا انعام رکھنے کا معاملہ: بی جے پی لیڈر کو گرفتار کرنے علی گرھ پہنچی بنگال پولیس کے ساتھ مار پیٹ

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2021, 11:48 PM | ملکی خبریں |

علی گڑھ،18؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے سر پر 11 لاکھ روپے کا انعام رکھنے والے بی جے پی لیڈر کو گرفتار کرنے کے لئے آنے والی بنگال کی پولیس کے ساتھ علی گڑھ میں مار پیٹ کی گئی۔ بنگال پولیس کے اہلکار دبش دینے کے لئے سول ڈریس میں پہنچے تھے، جن کے ساتھ مقامی لوگوں اور بی جے پی کارکنوں نے ہاتھاپائی کی۔ اس دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد بھی کیا گیا، تاہم موقع پر پہنچی مقامی پولیس نے انہیں بچایا اور انہیں بحفاظت باہر نکالا۔ بنگال پولیس کے اہلکاروں پر بی جے پی لیڈروں نے گھر میں گھس کر چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام عائد کیا۔ وہیں، علی گڑھ پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تحقیقات کی جائے گی۔

بنگال پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے پر علی گڑھ کے ایم ایل سی مانویندر پرتاپ سنگھ نے کہا کہ پولیس نے ہمارے کارکن یوگیش کے گھر پر چھاپہ مارنے کا کام بغیر کسی اطلاع کے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ نام نہاد لوگ مغربی بنگال سے آئے تھے جو سول ڈریس میں تھے۔ یہاں کے پولیس والے بتا رہے ہیں کہ وہ انہیں گمراہ کر کے لے گئے تھے۔ ہم نے بنگال پولیس کے خلاف تحریر دے دی ہے۔ انہوں نے بغیر اطلاع دئے گھر میں داخل ہو کر بدسلوکی کی، خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور ان کے استحصال کی کوشش بھی کی گئی۔

دوسری جانب پولیس سرکل افسر محسن خان کا کہنا ہے کہ دوسری ریاست کی پولیس سے وابستہ کچھ لوگ یہاں آئے تھے۔ ہم پورے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ابھی ہم معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور تحقیقات کے بعد ہی کچھ مزید کارروائی کریں گے۔

قابل غور ہے کہ سال 2017 میں علی گڑھ میں بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے ایک کارکن یوگیش وارشنے نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا سر قلم کرنے والے شخص کو 11 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔ یوگیش مغربی بنگال کے ویر بھوم میں ہنومان کے بھکتوں کی پٹائی پر ناراض تھے۔ یوگیش کے اس بیان کے بعد ان کے خلاف مغربی بنگال میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس کے بعد پولیس یوگیش کی گرفتاری کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی تھی۔ اس سے پہلے بھی مغربی بنگال پولیس یوگیش کو گرفتار کرنے آئی تھی لیکن پولیس کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا تھا۔ جمعہ کے روز بنگال پولیس دوبارہ یوگیش کے گھر پہنچی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

سماج وادی پارٹی اور راجبھر کی سہیل دیو پارٹی کے درمیان اتحاد

 اسمبلی انتخابات سے قبل اترپردیش میں تیزی سے بدلتے سیاسی منظر نامے کے درمیان سال 2017 میں بی جے پی حکومت کا حصہ رہنے والی سہیل دیو سماج پارٹی نے بدھ کو مین اپوزیشن سماج وادی پارٹی کے ساتھ ہاتھ ملا کر بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

بی جے پی کو بے دخل کرنے لئے سیکولر پارٹیاں متحد ہوں: شیوپال یادو

 پرگتی شیل سماج پارٹی (لوہیا) کے سربراہ شیوپال یادو نے کہا کہ بی جے پی کو اترپردیش کے اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے یکساں نظریات کی حامل سبھی سیکولر پارٹیوں کو ایک ساتھ آنا ہوگا۔ وہ اس کے لئے سماج وادی پارٹی سمیت کسی بھی پارٹی سے اتحاد کرنے کو تیار ہیں۔

شوپیاں تصادم: ایک مزدور کی ہلاکت میں ملوث ملی ٹنٹ سمیت دو ملی ٹنٹ ہلاک، آپریشن جاری

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے درگڈ علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان چھڑنے والے مسلح تصادم میں دو ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ آپریشن ابھی جاری ہے۔ مہلوک ملی ٹنٹوں میں سے ایک کی شناخت عادل احمد وانی کے بطور کی گئی ہے جو پلوامہ کے لتر علاقے میں ایک غریب ...

اتراکھنڈ: شدید بارش سے اب تک 46 افراد ہلاک، 11 لاپتہ

اتراکھنڈ میں تقریباً 48 گھنٹے ہوئی موسلا دھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے اب تک کل 46 افراد ہلاک اور 11 دیگر لاپتہ ہیں۔ اس تباہی میں کل 12 افراد زخمی حالت میں اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ تباہی میں کل نو عمارتوں کو جزوی یا مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔

کشمیر کے تمام لوگ شہری ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہیں: غلام نبی آزاد

 سنیئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر کے تمام لوگ شہری ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہیں اور ان میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارنے والوں کا طریقہ بدل گیا ہے لہذا ضروری ہے کہ ایک آدھ مارنے والوں کو پکڑا جائے تاکہ ان ...

اگر میرے ساتھ تصویر لینا گناہ ہے تو اس کی سزا بھی مجھے ملے: پرینکا گاندھی

حراست میں فوت ہونے والے ارون والمیکی کے اہل خانہ سے ملاقات کے لئے جا رہی کانگریس کی جنرل سیکریٹری کو پہلے پولیس انتظامیہ نے روکا اور انہیں شاہراہ سے لکھنؤ پولیس لائن لے کر آئی بعد میں انہیں 4 لوگوں کے ساتھ آگرہ جانے کی اجازت فراہم کر دی گئی۔