بنگلورو میں بولی جاتی ہیں سب سے زیادہ 107 زبانیں

Source: S.O. News Service | Published on 4th September 2021, 11:50 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،4؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ کرناٹک ریاست کے بنگلورو ضلع میں 107 سے بھی زائد زبانیں بولی جاتی ہیں۔ اس کا پتہ سال 2011 کی مردم شماری کے تازہ تجزیہ میں چلا ہے۔ 2011 کی مردم شماری کا یہ تجزیہ دو ماہرین تعلیم نے کیا ہے۔ ان کے تجزیہ کے مطابق بنگلورو میں تقریباً 107 زبانیں بولی جاتی ہیں، جن میں 22 درج فہرست اور 84 غیر درج فہرست زبانیں شامل ہیں۔ 2011 کی مردم شماری کا جائزہ بروکنگس انسٹی ٹیوشن کے ایک نان ریزیڈنٹ سینئر فیلو شمیکا روی اور ہندوستانی اسٹیٹسٹکس ادارہ معاشیات کے ایسو سی ایٹ پروفیسر مدِت کپور نے لیا۔

بنگلورو کی اگر سبھی زبانوں کو دیکھیں تو یہاں سب سے زیدہ کنڑا 44 فیصد لوگ بولتے ہیں۔ اس کے بعد تمل 15 فیصد، تیلگو 14 فیصد، ہندی 6 فیصد جیسی کئی زبانیں بولی جاتی ہیں۔ تجزیہ نگاروں نے بتایا ہے کہ مردم شماری میں سبھی زبانوں کو شامل کیا گیا ہے۔ بھلے ہی اس کے بولے جانے والے لوگ کم ہوں یا زیادہ، زبانیں تنوع اور رفتار مہیا کرتی ہیں اور اس سے مثبت معاشی نتائج سامنے آتے ہیں۔

بہر حال، بنگلورو کے علاوہ اگر ملک کے ان دیگر شہروں کی بات کریں جہاں 100 سے زائد زبانیں بولی جاتی ہیں، تو ان میں ناگالینڈ کے دیماپور میں 103 اور آسام میں 101 زبانیں بولی جا رہی ہیں۔ سب سے کم زبان بولے جانے والے شہر کو دیکھیں تو ینم کے پڈوچیری، بہار کے کیمور، اتر پردیش کے کوشامبی اور کانپور دیہات کے ساتھ ساتھ تمل ناڈو کے اریالور وغیرہ شہریں ان میں شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔