دوسری ریاستوں میں پھنسے بنگالی شہریوں کے لئے چلیں گی 105 اسپیشل ٹرینیں: ممتا بنرجی

Source: S.O. News Service | Published on 15th May 2020, 3:47 PM | ملکی خبریں |

کولکاتا،15؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جمعرات ہے کہ بنگال حکومت نے ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے ریاست کے باشندوں کو واپس لانے کے لئے 105 اضافی ٹرینوں کا بندوبست کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں الزام عاید کرتی رہی ہیں کہ ممتا حکومت لاک ڈاؤن کے باعث ملک کے دیگرریاستوں میں پھنسے بنگا ل کے شہریوں کو واپس لانے کیلئے کچھ بھی نہیں کررہی ہے۔ اس سے قبل ممتا بنرجی بنرجی نے مختلف ریاستوں میں پھنسے کارکنوں، مریضوں، سیاحوں اور طلبہ کو واپس لانے کے لئے 10 ٹرینوں کی منظوری دی تھی۔ اب تک تین ٹرینیں پہنچ چکی ہیں۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”میں نے ملک کے دیگر شہروں اور ریاستوں میں پھنسے شہریوں کو واپس لانے کیلئے میں نے وعدہ کیا تھا اور آج اسی وعدے کے تحت مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ہم نے 105 اضافی خصوصی ٹرینوں کا انتظام کیا ہے۔ آنے والے دنوں میں یہ خصوصی ٹرینیں مختلف ریاستوں سے بنگال میں مختلف مقامات پر پہنچیں گی۔

وزیر اعلی نے 105 ٹرینوں کی فہرست بھی شیئر کی ہے جو مہاراشٹر، دہلی، کرناٹک اور راجستھان سمیت دیگر ریاستوں سے بنگال کے لئے روانہ ہوں گی۔ فہرست کے مطابق، 16 مئی کو، تین ٹرینیں نئی دہلی سے کوچ بہار، ممبئی سے ہوڑہ اور بنگلورو شہر سے مالدہ ٹاؤن کے لئے روانہ ہوں گی۔ ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ بنگال کے شہریوں کو ٹرین کے ذریعے وطن واپس لانے کی مہم 14 جون تک جاری رہے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...