پاکستانی بزرگ جنہوں نے 103 سال کی عمر میں کرونا کومات دے دی

Source: S.O. News Service | Published on 25th July 2020, 8:52 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد،25/جولائی (آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے علاقے چترال سے تعلق رکھنے والے 103 سالہ بزرگ کرونا وائرس کو شکست دے کر وائرس سے صحت یاب ہونے والے معمر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرزکے مطابق چترال کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والے 103 سالہ عزیز عبدالعلیم میں رواں ماہ کے آ غاز میں وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، لیکن اْنہیں گزشتہ ہفتے صحت یاب ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

ڈاکٹرز اور عزیز کے عزیز و اقارب صحتِ عامہ کی سہولیات کے فقدان کے باوجود اْن کی صحت یابی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ عزیز کے بیٹے سہیل احمد نے رائٹرز کو ٹیلی فون پر بتایا کہ والد کی زیادہ عمر کے باعث انہیں بہت تشویش تھی، لیکن والد صاحب کو کوئی فکر نہیں تھی اور وہ پرعزم تھے۔سہیل کے بقول وائرس کی تشخیص پر ان کے والد نے کہا کہ انہوں نے زندگی میں بہت سی مشکلات جھیلی ہیں،اس لئے اس وائرس سے وہ بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہیں۔

عزیز 1970 کی دہائی تک لکڑی کے کام سے وابستہ تھے۔ سہیل کے بقول ان کی والد کی تین بیویاں انتقال کر چکی ہیں جن میں سے ان کے نو بیٹے اور بیٹیاں تھیں جب کہ انہوں نے چوتھی بیوی کو چھوڑ دیا جب کہ اب وہ اپنی پانچویں بیوی کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ سہیل کی اپنی عمر بھی 50 سال سے زائد ہے۔

چترال میں آغا خان ہیلتھ سروسز کی جانب سے قائم کیے گئے عارضی اسپتال کے ایک ڈاکٹر سردار نواز نے بتایا کہ آئسولیشن اور علاج کے دوران وہ نفسیاتی طور پر عزیز کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مذکورہ عارضی اسپتال علاقے میں کرونا کے علاج کے لیے واحد سہولت ہے۔ پاکستان میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے زیادہ ہے جب کہ وبائی مرض سے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں لیکن گزشتہ ماہ سے متاثرین کی تعداد میں کمی آنے لگی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...