103سالہ مجاہد آزادی بردی چند گوٹھی نے دی کورونا وائرس کو مات

Source: S.O. News Service | Published on 25th April 2021, 12:35 PM | ملکی خبریں |

بیتول،25؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ملک کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والے 103 سالہ مجاہد آزادی بردی چند گوٹھی نے کورونا وائرس کے انفیکشن کو مات دے دی ہے۔ وہ مدھیہ پردیش کے بیتول کے رہائشی ہیں اور آدھار کارڈ کے مطابق ان کی یوم پیدائش 2 نومبر 1917 ہے۔ 5 اپریل کو ان کی کورونا کی رپورٹ پازیٹو آئی تھی اور جمعہ کے روز ان کی رپورٹ نگیٹو پائی گئی۔

گوٹھی نے ہفتہ کے روز صحافیوں سے کہا، ’’کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے میرا علاج کیا۔ ساتھ ہی گھر پر کام کرنے والے لوگوں نے میرا تعاون کیا۔ میں خوش رہا اور سادہ کھانا کھایا۔ اس لئے میں کورونا کو مات دے سکا۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’خدا کی مہربانی سے میں ٹھیک ہوں۔ علاج کے دوران سب کا تعاون حاصل ہوا۔ میں ذہنی طور پر ٹھیک ہوں اور خوش رہا۔ کھان پان ٹھیک رکھا اس لئے جلد صحت یاب ہو گیا۔‘‘

گوٹھی نے بتایا، ’’میرا معلول بچپن سے ہی ٹھیک رہا ہے۔ صبح جلدی اٹھنا، متوازن اور سادہ کھانا، مستقل ورزش اور کتابیں پڑھنا اور خوش دلی سے اپنے کام کرتا ہوں۔ لیکن اب لوگ تبدیل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’آج کل کا کھان پان اور رہن سہن لوگوں کو جسمانی طور پر کمزور کر رہا ہے۔ اس لئے سبھی کو سادہ زندگی اور متوازن غذا لینے کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے کہا اپنے معمول کو بہتر کریں، جسمانی محنت کریں اور خوش رہیں، اس سے ہم کورونا کو ہرا سکتے ہیں۔

گوٹھی نے بتایا کہ چھندواڑا کے ڈاکٹر پروین ناہر کی دیکھ بھال میں بیتول میں گھر پر ہی ان کا علاج ہوا۔ ڈاکٹر ناہر نے بتایا، ’’گوٹھی 5 اپریل کو کورونا سے متاثر پائے گئے تھے اور 23 اپریل کو ان کی رپورٹ نگیٹو آئی۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...

بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور ...

لوک سبھا انتخاب 2024: دوسرے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ 26 اپریل کو

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں ملک بھر کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان سبھی سیٹوں کے لیے انتخابی تشہیر بدھ کی شام ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلہ کی اہم سیٹوں میں کیرالہ کی وائناڈ؛ بہار کی کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا؛ چھتیس گڑھ کی راجناند گاؤں، مہاسمند و ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...