کرناٹکا میں ایک ہزار سرکاری اسکولوں میں انگلش میڈیم تعلیم کا حکمنامہ جاری؛ 100 پبلک اسکولوں کے قیام کی فہرست بھی منظر عام پر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd May 2019, 12:09 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔21/مئی(ایس او نیوز) نجی اسکولوں کے معیار تعلیم کی مسابقت کرنے کے مقصد سے ریاستی حکومت نے سال رواں سے ایک ہزار سرکاری اسکولوں میں انگلش میڈیم تعلیم شروع کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔ محکمہ  تعلیمات عامہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق رواں تعلیمی سال سے ہی ریاستی حکومت کی طرف سے 100 پبلک اسکول اور پری پرائمری اسکول شروع کئے جارہے ہیں۔

ان اسکولوں کی شروعات تمام اسمبلی حلقوں میں کی جائے گی محکمہ تعلیمات نے اس کے لئے تمام انتظامات پورے کرلئے ہیں۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 176تعلقہ جات میں رواں سال ہی ایک ہزار انگلش میڈیم اسکول قائم کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے مخلوط حکومت کے بجٹ کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ ریاست میں ایک ہزار انگریزی میڈیم اسکول شروع کریں گے۔حالانکہ کنڑا ادیبوں، مصنفین اور دیگر حلقوں سے حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پر الزام لگایا گیا کہ وہ اپنے اس فیصلے سے وہ ریاست کی علاقائی زبان کو نقصان پہنچارہے ہیں۔ان تمام کی پرواہ کئے بغیر حکومت کی طرف سے آج ایک ہزار انگلش میڈیم اسکولوں کو شروع کرنے کے لئے نوٹس جاری کردیا گیا۔

ہر اسمبلی حلقے میں چار انگلش میڈیم اسکول کے حساب سے قیام عمل میں آئے گا۔ اس بات پر بھی توجہ دی گئی ہے کہ ہر اسکول کے کیمپس میں پہلی سے دسویں جماعت تک کی تعلیم کا انتظام بیک وقت کیاجائے۔ ان اسکولوں کے لئے انگریزی نصاب کی تیاری کا عمل بھی آگے بڑھایا گیا ہے، ساتھ ہی ایک ہزار اساتذہ کے تقرر کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔ جن اساتذہ کو ان اسکولوں کے لئے مقرر کیا جائے گا انہیں پندرہ دن کی خصوصی تربیت دی جائے گی۔ ایک ہزار انگلش میڈیم اسکول کھولنے کے علاوہ حکومت سو پبلک اسکول بھی کھولنے کا ارادہ کرچکی ہے۔ان میں سے چھ اسکول باگلکوٹ، چھ بلگاوی، پندرہ بنگلور نارتھ، گیارہ بنگلور ساؤتھ، 27 / بیدر، چار چکمگلور، تین دکشن کنڑا، دس داونگیرے، 16 دھارواڑ، پندرہ رائچور، بارہ رام نگرم، چھ شیموگہ 24ٹمکور، اڈپی تین، شمالی کینرا 9 اور بیجاپور میں 18اسکول قائم کئے جائیں گے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...