دبئی : محکمہ سیاحت کے حفاظتی اقدامات میں توسیع ، 1000 سے زیادہ کرونا مریض صحت یاب

Source: S.O. News Service | Published on 16th April 2020, 5:33 PM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دبئی،16؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) دبئی میں ڈپارٹمنٹ آف ٹورزم اینڈ کامرس مارکیٹنگ کا کہنا ہے کہ لوگوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے حکومتِ دبئی کے احتیاطی اقدامات سے مطابقت کے سلسلے میں محکمے کے تمام نوٹیفکیشنز اور اقدامات میں تا حکم ثانی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بدھ کے روز جاری ایک بیان میں تمام متعلقہ اداروں اور مقامات پر زور دیا گیا ہے کہ اس حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر پر پوری طرح کاربند رہا جائے۔

متحدہ عرب امارات میں وزارت صحت و سماجی تحفظ نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں کرونا وائرس کے 432 نئے کیسوں کا اندراج ہوا ہے۔ وبائی مرض سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1000 سے زیادہ ہو گئی ہے۔

بحرین کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کرونا کے 143 نئے کیس سامنے آئے ہیں جب کہ 15 مزید افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ یہ بات ٹویٹر پر بتائی گئی۔

اسی طرح سلطنت عُمان کی وزارت صحت نے کرونا وائرس کے 109 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ اس طرح ملک میں اس وبا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1019 تک پہنچ گئی۔ ان میں اب تک 4 افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں۔ مرض سے صحت یاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 131 ہے۔

ادھر کویت میں وزیر صحت باسل حمود الصباح نے ٹویٹر پر بتایا کہ ملک میں مزید 30 افراد کرونا وائرس کے مرض سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔ یہ کویت میں ایک دن کے اندر کرونا کے مریضوں کی صحت یابی کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس طرح صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 206 ہو گئی۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں کرونا کے 50 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ کویت میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1405 تک پہنچ گئی ہے۔

قطر میں وزارت صحت نے کرونا کے 283 نئے کیسوں کے اندراج کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد 3711 تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 33 مزید افراد کے کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ قطر میں اب تک اس وبائی مرض سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 406 ہے۔

فلسطین میں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق کرونا کے 3 مزید کیسوں کا اندراج ہوا ہے۔ اس طرح فلسطینی اراضی میں اس وبائی مرض میں مبتلا ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 227 ہو گئی۔ اس کے علاوہ بیت المقدس میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 78 ہے۔

لبنان میں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق کرونا وائرس کے 17 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس طرح ملک میں اس وبائی مرض سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد 658 تک پہنچ گئی۔ کرونا کے سبب اب تک لبنان میں 21 افراد کی زندگی کا چراغ گل ہو چکا ہے۔

مراکش میں وزارت صحت کے مطابق کرونا کے 136 نئے کیسوں کے سامنے آنے کے بعد مریضوں کی کل تعداد 2024 ہو گئی۔ اب تک 127 افراد فوت اور 218 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

عراق میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے 15 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس طرح وبائی مرض سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1415 تک پہنچ گئی۔ علاوہ ازیں ذی قار صوبے میں کرونا کا ایک مریض چل بسا۔ اس طرح عراق میں اب تک اس وبائی مرض کے سبب فوت ہونے والے افراد کی تعداد 79 ہو گئی۔ وزارت صحت کے مطابق کرونا کے مزید 46 مریض صحت یاب ہو گئے جس کے بعد ملک میں اس وبائی مرض سے شفا پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 812 ہو چکی ہے۔

اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ٹویٹر پر وزیر صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے 4 نئے کیسوں کا اندراج ہوا ہے۔ اس طرح اردن میں کرونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 401 ہو گئی۔

الجزائر میں کرونا وائرس کے 90 نئے کیسوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس طرح اب تک وبائی مرض سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2160 ہو گئی۔ ملک میں کرونا کے سبب مزید 10 افراد کی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ اس کے بعد الجزائر میں کرونا سے وفات پانے والے افراد کی کُل تعداد 336 ہو چکی ہے۔ علاوہ ازیں 17 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد ملک میں کرونا سے شاف پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 708 ہو گئی۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ٹیلی گرام پر وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں کرونا کے نئے 4 کیس سامنے آئے ہیں۔ اس طرح شام میں اس وبائی مرض سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 33 ہو گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...