مدھیہ پردیش میں دس سالہ بچی کے ساتھ آبروریزی کے بعد قتل کی اندوہناک واردات ؛ گوبر گیس پلانٹ سے ملی لاش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th March 2019, 1:00 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھوپال، 4 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کے کٹنی ضلع میں ایک 10 سالہ  بچی سے آبروریزی کے بعد اس کا قتل کر دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔واقعہ کے سامنے آنے کے بعد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سندیپ مشرا نے اتوار کو بتایا کہ کھتولی پولیس چوکی علاقے کے ایک گاؤں میں 10 سالہ ایک لڑکی اپنے گھر سے 28 فروری کی شام نکلی تھی اور رات تک واپس گھر نہیں لوٹی۔یکم مارچ کو رشتہ داروں نے اس کی تلاش شروع کی، لیکن وہ نہیں ملی۔انہوں نے بتایا تھا کہ ہفتہ کو ایک گوبر گیس پلانٹ کے ٹینک سے لڑکی کی لاش برآمد کی گئی۔

مشرا نے بتایا کہ پہلی نظرمیں یہ ظاہر ہوتا ہے کہ لڑکی سے بدفعلی کرنے کے بعد اس کا  گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔افسر نے بتایا کہ پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات اور پاسکو قانون کے تحت مقدمہ درج کیا ہے،پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔بتا دیں کہ ایم پی میں اس طرح کا یہ کوئی پہلا واقعہ  نہیں ہے۔اس سے پہلے مدھیہ پردیش میں 4 سال کی بچی کے ریپ کے مجرم ونود کی پھانسی کی سزا پر سپریم کورٹ نے عبوری روک لگا دی تھی۔کورٹ نے مجرم ونود کی درخواست پر مدھیہ پردیش حکومت کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب مانگا تھا۔ اسی سال 9 اگست کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے مجرم ونود کی پھانسی کی سزا برقرار رکھی تھی۔ونود نے 13 مئی 2017 کو 4 سال کی بچی کے ساتھ ریپ کیا تھا اور بعد میں اس کا قتل کردیاتھا۔ ونود کو شکڈول کی نچلی عدالت نے اسی سال 28 فروری کو پھانسی کی سزا سنائی تھی،جس کے خلاف ونود نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ہائی کورٹ نے بھی پھانسی کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...