بنگلورو میں کورونا وائرس ہاٹ اسپاٹ وارڈوں کی تعداد میں اچانک 10 کا اضافہ

Source: S.O. News Service | Published on 30th April 2020, 1:56 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 30؍اپریل (ایس او نیوز) ایسا لگ رہا تھا کہ بنگلورو میں رفتہ رفتہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ قابو میں آرہا ہے اور بنگلورو میں متاثرین کی تعداد گھٹ رہی ہے۔ لیکن اسی دوران بنگلورو میں ان وارڈوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوگیا جن کو بی بی ایم پی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لئے ہاٹ اسپاٹ قرار دیا ہے۔ ان وارڈوں کو کنٹین منٹ زون قرار دیا ہے۔ ان وارڈوں کو کنٹین منٹ زون قرار دے کر انہیں چاروں طرف سے بند کردیا گیا ہے۔علاقوں میں لاک ڈاؤن کے ضابطہ کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔

بی بی ایم پی کی طرف سے 14؍اپریل کو ترتیب دی گئی ہاٹ اسپاٹ وارڈوں کی فہرست میں بنگلورو کے 38 وارڈ شامل تھے۔ اس کے بعد کورونا وائرس کے واقعات میں مسلسل کمی کے بعد ان میں کمی آتی گئی اور یہ علاقہ گھٹ کر 32 تک جا پہنچے تھے تاہم اب اچانک اس میں اضافہ ہوگیا ہے اور پہلی بار ہاٹ اسپاٹ والے وارڈوںکی تعداد 42 تک جاپہنچی ہے۔  

بی بی ایم پی کی طرف سے جاری تازہ فہرست کے مطابق ان وارڈوں میں بیاٹ رائن پورا، ہمپی نگر ، پلکیشی نگر، ناگپور اور پائر سندرا وارڈ شامل ہیں۔بی بی بی ایم پی کے افسروں نے بتایا کہ جن وارڈوں میں ہاٹ اسپاٹ موجود ہیں ان تمام کو مکمل طور پر سیل ڈاؤن نہیں کیا جائے گا بلکہ جس علاقے سے کورانا وائرس پازیٹیو کا معاملہ سامنے آیا ان کو متاثرہ علاقہ قرار دے کر انہیں بند کیا جائے گا۔ بنگلورو میں فی الوقت  ایسے 26 مقامات کی نشاندہی کر کے انہیں مکمل طور پر سیل ڈاؤن نہیں کیا جائے گا بلکہ ان علاقوں کو بند کیا جائے گا جن کو ویسٹ زون میں آنے والے پادرائن پورہ اور بومن ہلی ڈیویژن میں آنے والے ہونگا سندرا وارڈ میں مجموعی طور پر 37 معاملے آئے  ہیں۔ اس لئے ان دونوں وارڈوں کو مکمل طور پر سیل ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بنگلورو کے کورونا متاثرین سے راست رابطے میں آنے والے افراد کو کوارنٹائن کیا گیا ہے۔ شہر کے پلکیشی نگر علاقے میں کنٹین منٹ زون بنائے جانے کے بارے میں مقامی کارپوریٹر اے آر ذاکر نے کہا کہ ان کے وارڈ میں آنے والے سینٹ جانس چرچ روڈ پر سفینہ گارڈن سے متصل گلیوں کو کنٹین منٹ زون قرار دیا گیا ہے حالانکہ اس علاقہ میں کوئی پازیٹیو کیس نہیں آیا ہے لیکن یہاں  شفاء اسپتال میں کام کرنے والی نرسوں کا ہاسٹل موجود تھا ۔ چونکہ  شفاء اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹر سینل سے یہ نرسس راست رابطہ میں تھیں اس لئے انہیں کوارنٹائن کر کے ان کے ہاسٹل کو متاثرہ علاقہ قرار دیا گیا ہے اورآس پاس کی چند گلیوں کو بند کیا گیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...