بینگلورو : 10 روہینگیا مسلم خاندانوں نے اپنایا عیسائی مذہب !

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th June 2022, 7:50 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو 24 / جون (ایس او نیوز) قبائلی ، آدی واسی اور جنگل واسیوں کے بعد اب بھرے پرے شہروں میں کرسچین مشنریز نے غربت و ناداری کا شکار روہینگیا مسلمانوں کو اپنے نشانہ پر لے لیا ہے اور انہیں اسلام سے منحرف کرکے عیسائی مذہب میں شامل کرنے کا سلسلہ چل پڑا ہے ۔

انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس میں چھپی رپورٹ  کے مطابق بیاٹرائن پورا روہینگیا کیمپ میں رہنے والے 10 روہینگیا مسلم خاندانوں نے مرتد ہوکر عیسائی مذہب کے 'غیر مقلد' (پروٹسٹنٹ) طبقہ میں شمولیت اختیار کی  ہے ۔  ڈان بوسکو دہلی سے تعلیم پانے والے اوراسلام سے منحرف ہوکر عیسائی بننے اور عیسائی تبلیغی مشن میں مصروف نظر آنے والے ایک  نوجوان 'جیمس تاہیات' نے کہا کہ کسی پر بھی زور زبردستی نہیں کی جا رہی ہے، بس صرف 'ورڈ آف گاڈ' (خدا کا کلمہ) کی تبلیغ کی جا رہی ہے۔ 

    معلوم ہوا ہے کچھ سال قبل غذا، تعلیم اور طبی سہولتیں فراہم کرنے والے کچھ عیسائی مبلغ  (مشنریز) اس روہینیگیا کیمپ تک پہنچے اور انہوں نے اپنی سرگرمیاں شروع کردیں ۔ جیمس جو ایک مسلم بچہ تھا عیسائی اسکول میں تعلیم کے لئے داخل کر لیا گیا، پھر وہ عیسائی بن گیا ۔ جیمس نے 'مذہبیات' کے مضمون میں ماسٹرس ڈگری مکمل کی ہے ۔ 

اس کیمپ میں سب سے پہلے جیمس کے والد فاروق کے خاندان نے  عیسائی مذہب اختیار کیا تھا ۔ میانمار کی یہ فیملی جو گجری کا کاروبار کرتی ہے اب وہ دوسرے روہینگیا مسلمانوں کے بیچ عیسائیت کی تبلیغ میں  پوری طرح  سرگرم ہے ۔  

 جیمس اور اس کے والد جس کیمپ میں بستے ہیں وہاں  سے  ذرا دوری پر واقع ایک اور کیمپ میں  بسنے والے کریم اللہ نے بتایا کہ اس کے کیمپ میں تقریباً 15 خاندان بستے ہیں ۔ اس کے اپنے بچوں کو مرتد بنانے اور عیسائی مذہب میں شامل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں مگر وہ اس پر راضی نہیں ہوا ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...