میسورو: خوفناک سڑک حادثے میں 4 بچوں سمیت خاندان کے 10 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 30th May 2023, 12:52 PM | ریاستی خبریں |

میسورو ، 30 / مئی (ایس او نیوز) ٹی نرسمہا پور کے قریب کروبور میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں 4 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک ہوگئے ۔ 
    
حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک انووا کار جس میں ایک ہی خاندان کے افراد سفر کر رہے تھے سامنے آنے والی پرائیویٹ بس سے ٹکرا گئی ۔ پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد مالے مہادیشورا ہِل کی سیاحت کے بعد میسورو کی طرف واپس لوٹ رہے تھے ۔ 

ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کار اور بس کے ڈرائیور دونوں ہی بڑی تیز رفتاری سے گاڑیاں چلا رہے تھے جس کے نتیجہ میں یہ المناک حادثہ ہوا ۔ مہلوکین کی شناخت بیلاری ڈسٹرکٹ سنگنکلّو کے رہنے والے سجاتا (40 سال) ، سندیپ (23 سال)، منجو ناتھ (35 سال)، پورنیما (30 سال)، گائیتری (28 سال)، شرویا (3 سال)، کوٹریش (45 سال)، پون (10 سال) ، کارتھک (8 سال)  جناردھن (40 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ جبکہ شدید زخمی ہونے والوں افراد کے نام ششی کمار (24 سال)، پونیت (4 سال) اور  جناردھن (45 سال) بتائے گئے ہیں ۔  

پولیس سپرنٹنڈنٹ سیما لٹکار نے بتایا کہ حادثے کا اصل سبب تحقیق کے بعد سامنے آئے گا مگر ایک ویڈیو کلپ جو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اس سے لگتا ہے کہ انووا کار ڈرائیور غلط سمت سے سڑک پر آگیا اور کار اس کے قابو سے باہر ہونے کے بعد بس سے ٹکرائی ہے ۔ 

بس اور کار کا تصادم اتنا شدید تھا پوری کار چکناچور ہوگئی اور پھنسے ہوئے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو باہر نکالنے کے لئے فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاروں کو میٹل کٹرس کا استعمال کرنا پڑا ۔  

وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اس حادثے پر اپنے گہرے کا دکھ اظہار کیا ہے اور مہلوکین کے لئے فی کس 2 لاکھ روپے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ 

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس سڑک پر اکثر جگہ بڑے بڑے درختوں کی ٹہنیاں اس طرح جھکی ہوئی ہیں کہ ڈرائیوروں کو سامنے کا منظر صاف دکھائی نہیں دیتا اور اس کی وجہ سے اس علاقے میں اکثر حادثے ہوتے رہتے ہیں ۔ کرناٹکا گنا کاشت کاروں کی انجمن کے صدر اورکسان لیڈر کروبورو شانتا کمار نے اس حادثے کو نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا کی غفلت کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...