یوپی: کورونا کی دوسری لہر کے دوران 52 میں سے 10 اسپتالوں نے کی آکسیجن کی بربادی

Source: S.O. News Service | Published on 23rd June 2021, 11:12 PM | ملکی خبریں |

کانپور،23؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا کی دوسری لہر کے دوران سب سے زیادہ اموات آکسیجن کی کمی کے سبب ہوئی ہیں۔ کوئی ایسا دن نہیں گزرا جب لوگ آکسیجن کے لیے پریشان نہ ہو رہے ہوں۔ اس درمیان آئی آئی ٹی کانپور نے مئی مہینے کے دوران اتر پردیش کے اسپتالوں میں آکسیجن کی بربادی کو لے کر ریاستی حکومت کو ایک رپورٹ سونپی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مختلف اضلاع کے 52 اسپتالوں میں سے 10 کو آکسیجن کی بربادی یا فی مریض ضروری مقدار سے زیادہ آکسیجن کا استعمال کرتے پایا گیا۔

رپورٹ تیار کرنے والی ٹیم کے مطابق حکومت کے ذریعہ اسپتالوں کی فہرست فراہم کی گئی تھی جن میں سے بیشتر سرکاری اسپتال ہیں۔ ریسرچ میں شامل این سی آر اضلاع سے گریٹر نوئیڈا میں جی آئی ایم ایس، میرٹھ میں این سی آر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور ایل ایل آر ایم غازی آباد میں سنتوش میڈیکل کالج اور ہاپوڑ میں رام میڈیکل کالج شامل تھے۔ حالانکہ ان میں سے کوئی بھی بہت زیادہ آکسیجن کا استعمال نہیں کر رہا تھا۔ ٹیم نے آکسیجن کی فراہمی کے لیے اسپتالوں کے ذریعہ استعمال کی جانے والی مختلف اشکال کی اشیاء، استعمال کی جانے والی آکسیجن کی مقدار اور آکسیجن کا استعمال کرنے والے مریضوں کی تعداد کے بارے میں جانکاری جمع کی۔ اس کا موازنہ پیمائش والے استعمال سے کیا گیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ خرچ کتنا زیادہ تھا۔

ریسرچ کی قیادت کر رہے آئی آئی ٹی کانپور کے ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر منیندر اگروال نے کہا کہ ’’آکسیجن فراہمی کے لیے مختلف طرح کی مشینوں، مختلف انداز کے ماسک اور ونٹی لیٹر ہیں۔ ان سبھی کے خرچ کا ایک پیمانہ ہے۔ ہم نے ان پیمانوں کا موازنہ اوسط سے کیا ہے۔ ان اسپتالوں میں روزمرہ خرچ میں پایا گیا ہے کہ 10 اسپتال بہت زیادہ مقدار میں چیزوں کا استعمال کر رہے تھے۔ ہم نے آگے اصلاحی اقدام کے لیے ریاست کے سامنے ریزلٹ پیش کیا ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...