بیلگاوی : مسلم نوجوان ارباز کے  قتل  میں اہم  ملزم پنڈلک مہاراج سمیت 10 افراد گرفتار 

Source: S.O. News Service | Published on 9th October 2021, 12:52 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بیلگاوی ، 9؍اکتوبر(ایس او نیوز)  کر ناٹک پولیس نے 24 سالہ مسلم نوجوان ارباز آفتاب ملا کے قتل میں بڑی کارروائی کی ہے ۔ بیلگاوی  پولیس نے اس معاملے میں 10 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں پنڈلک  عرف مہاراج، دائیں بازو کی تنظیم شری رام سینا کے تعلقہ صدر شامل ہیں ۔ پنڈلک  کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 302 (قتل)، 201( شواہد کی گمشدگی )،34( مجرمانہ کارروائی )، 341( غلط روک تمام )،120 بی (سازش)، 384 ( بھتہ خوری)  کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ ملا کی لاش 28 ستمبر کوریلوے ٹریک پر ملی تھی۔ اس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے بیلگاوی  ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ لکشمن نمبرگی نے بتایا کہ اربا زملا کا مبینہ طور پرسو یتا  نامی ایک ہندولڑ کی کے ساتھ تعلقات پر سر قلم کیا گیا تھا۔  ازباز ملا کی ماں نجمہ محمد شیخ نے اس کی موت کے ایک دن بعد شکایت درج کرائی تھی کہ سو یتا کے گھر والوں نے اس رشتے کو منظور نہیں کیا۔ تو اس نے ارباز کو دھمکی دی۔ اس نے دعوی کیا کہ اس نے اسے خانہ پور سے بیلگاوی منتقل کرنے پر مجبور کیا۔ 28 ستمبر کو پولیس نے اس کےکٹے ہوۓ اعضاء ریلوے ٹریک پر پائے جانے کے بعد غیر فطری موت کا مقدمہ درج کیا تھا۔ بعد ازاں پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ  ازباز ملا کو قتل کیا گیا ہے اور اس کی لاش کو پٹریوں پر رکھا گیا ہے ۔ تفتیش کے مطابق سو یتا کے والد نے مبینہ  طور پر ار باز اور اس کی والدہ کو 26 ستمبر کو ان پر بلایا تھا اور پنڈلک  نے انہیں رشتہ ختم کرنے کی وارننگ دی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ ارباز کافون چھین لیا گیا۔ تمام پیغامات اور تصاویر حذف کر دی گئیں۔ بعد ازاں 28 ستمبر کو پولیس کو معلوم ہوا کہ پنڈلک نے ارباز کو دوبارہ خانہ پور  بلایا تھا جبکہ اس کی ماں گوا میں تھی ۔ اس نے مبینہ طور پر اس سے رقم لی  اور بعد میں 24 سالہ ارباز آفتاب کو قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ ہندو تنظیم کے لیڈر نے شواہد کو تباہ کرنے کے لیے لاش کو ریلوے ٹریک پر پھینک دیا۔ زائد تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ شویتا کے والد ین ایر پا کمار اور سشیلانے ارباز کے قتل کے لیے پنڈ لک کو پیسے دیے تھے ، کیونکہ انہوں نے اس رشتے کو منظور نہیں کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

چکمگلورو میں کووڈ گائیڈلائنس کی خلاف ورزی کا معاملہ؛ ’رتھ اُتسوا‘ منعقد کرنے کے الزام میں پجاری سمیت دیگر 8 کے خلاف معاملہ درج

کرناٹک پولیس نے کووڈ-19 کے پیش نظر جاری ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ’رتھ اُتسوا‘ تقریب منعقد کرنے والے ایک پجاری سمیت 9 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ مذہبی پروگرام کا انعقاد 17 جنوری کو چکمگلورو کے کدور تعلقہ کے سکھارایپٹن میں کیا گیا تھا۔

کوروناکے معاملات میں مسلسل اضافہ۔ رام نگرم ضلع کا کووڈ ہاٹ اسپاٹ ہونا خود عوام کو ستانے لگا

پچھلے دنوں ریاست بھر میں کووڈ کی تیسری لہرکے دوران اور اومیکرون کے تیزی سے پھیلنے کے باوجود ضلع میں کووڈ کے مریضوں کی تعداد کم ہی نظرآرہی تھی،مگر پچھلے ایک ہفتے سے کووڈ کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔

بنگلورو: 19سے زیادہ جرائم معا ملات میں ملوث ملزم راہل کو پو لیس نے گو لی چلا کرکیا گرفتار

منشیات کے دھندہ سمیت جرائم کے19معا ملات میں ملوث ہوکر عدالت سے8مرتبہ وارنٹ جاری ہو نے کے باوجود پو لیس کو چکمہ دے کر فرار ہو رہے غنڈہ راہل پر گو لی چلا کر ہنو منت نگر پو لیس گرفتار کر نے میں کامیاب رہی۔

بنگلورو میں کووڈ کے بڑھتے معا ملات، سلیکان سٹی ڈینجر سٹی میں تبدیل ہوتادکھا ئی دے رہا ہے

بنگلورو شہر میں روزانہ کووڈ کے معا ملات میں اضافہ کے پیش نظر سلیکان سٹی ڈینجر سٹی کے طور پر تبدیل ہوتے دکھا ئی دے رہا ہے۔آنے والے دنوں میں شہر میں کووڈ کے معا ملات میں مزید اضافہ کے خدشات ہیں۔کل شہر میں کووڈ کے 23ہزار معاملات درج ہو ئے تھے،جس سے شہریوں میں خوف کا ماحول دکھا ئی ...

یوپی میں سردی کا ستم جاری، بارش کے آثار

 اترپردیش میں گھنے کہرے، گلن بھری ٹھنڈ اور شیت لہر سے بدھ کو بھی معمولات زندگی متاثر رہی۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 72گھنٹوں میں ریاست کے کئی مقامات پر بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔ ریاست کے کئی علاقے دیر رات سے گھنے کہرے کی چادر اوڑھے ہوئے ہیں۔

کاروار سے تعلق رکھنے والے سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ دیو دت کامت اترپردیش انتخابات کے لئے کانگریس قانونی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے صدر مقرر

ضلع اُترکنڑا کے کاروار سے تعلق رکھنے والے سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ دیو دت کامت کو اتر پردیش انتخابات میں کانگریس پارٹی کی قانونی کورآرڈی نیشن کمیٹی کا صدر بنایا گیا ہے

ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس رنویر پر زوردار دھماکہ، 3 ہلاک، متعدد زخمی

ممبئی  میں ہندوستانی بحریہ کے ڈاکیارڈ پر منگل کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا ،یہاں جنگی جہاز آئی این ایس رنویر پر ایک زور دار دھماکہ ہواجس میں ہندوستانی بحریہ کے تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق دھماکہ آئی این ایس رنویر کے اندرونی ...

بھٹکل میونسپالٹی کی کارپرعائد کیا گیا 500 روپیہ جرمانہ؛ کار کے اسٹیکرس نکال دئے گئے

بھٹکل ٹاون میونسپالٹی پہنچ کر اسسٹنٹ آر ٹی او نے میونسپالٹی کی کار کے تین اسٹیکرس سمیت کرناٹک سرکار کا ایمبولم لگا ہوا اسٹیکر بھی نکال دیا اور اس تعلق سے میونسپالٹی پر 500 روپیوں کا جرمانہ بھی عائد کردیا، واردات آج بدھ صبح قریب دس بجے پیش آئی ہے۔