کمٹہ میں بس اور ٹمپو کی ٹکر؛ ایک جاں بحق، نو شدید زخمی؛ ٹمپو کے پرخچے اُڑگئے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th July 2019, 3:41 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل  7/جولائی (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے کمٹہ  تعلقہ کے مضافاتی علاقہ مورابا نیشنل ہائی وے 66 پر ایک تیز رفتار بس اور ٹمپو کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ ٹمپو پر سوار قریب نو لوگ شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد اُڈپی لے جایا گیاہے۔

 مہلوک بچی کی شناخت  چار سالہ دیپا شیوانند  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو ٹمپو میں اپنے والدین کے ساتھ سفر کررہی تھی۔ 

ذرائع نے بتایا کہ پرائیویٹ بس مینگلور سے ہبلی جارہی تھی  جبکہ ٹمپو  جس پر 12 لوگ سوار تھے،  بادامی سے اُڈپی جارہی تھی، اتوار کو صبح کی اولین ساعتوں میں دونوں ایک دوسرے سے تیز رفتاری کے ساتھ ٹکراگئے۔ حادثے میں ٹمپو پر سوار دس لوگ شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں قریبی اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اُڈپی لے جایا گیا تھا، بتایا گیا ہے کہ   بچی اُڈپی ادرش  اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔ 

ٹکر میں ٹمپو  کے پرخچے اُڑ گئے ہیں جبکہ بس کے اگلے حصے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

گوکرن   پولس تھانہ میں حادثے کے تعلق سے معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس چھان بین کررہی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...