ضلع شمالی کینرا پولیس نے 10غیر ملکی مسلم مبلغین کو ویزا قوانین کی خلاف ورزی کے جرم میں ملک سے واپس بھیج دیا

Source: S.O. News Service | Published on 6th October 2019, 11:16 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 6/اکتوبر (ایس او نیوز) ہندوستان میں ٹورسٹ ویزا پر داخل ہونے وا لے 10غیر ملکی مسلم مبلغین کو ضلع شمالی کینرا کے پولیس نے منسٹری آف ہوم افیئرز کے حکم پر ان کے اپنے اپنے ملک کو واپس بھیج دیا ہے، کیونکہ ان کی طرف سے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فنڈ اکٹھا کرنے کی بات پولیس کے علم میں آئی تھی۔

انگریزی اخبار نیو انڈین ایکسپریس میں چھپی رپورٹ کے مطابق جن دس مبلغین کو ملک سے واپس بھیج دیا گیا ہے ان میں 7جنوبی افریقہ کی شہری اور سعودی عربیہ، کینیڈا  اور ویننزولا کا ایک ایک شہری شامل ہے۔  دس افراد کا یہ گروپ وسط ستمبر میں پانچ  دن کے دورے پر بھٹکل آیا ہوا تھااور ان کے ساتھ دومہاراشٹرا اور ایک گجرات سے تعلق رکھنے والے تین ہندوستانی دوست بھی تھے۔ مبینہ طور پر انہوں نے ویزا شرائط کے برخلاف بھٹکل میں مذہبی نشستیں منعقد کیں اورمقامی مسلم طبقے سے عطیہ جات وصول کرنے کا کام انجام دیا۔ 

ضلع شمالی کینرا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیواپرکاش دیوراجو نے بتایا کہ ان مبلغین کی بھٹکل میں موجود گی کے تعلق سے پولیس کو دو دن بعد پتہ چلا۔ ان کے بارے میں گہری تفتیش کے بعد معلوم ہواکہ یہ لوگ اس سے پہلے فنڈ اکٹھا کرنے کے لئے متعدد بار ہندوستان کا دورہ کرچکے ہیں۔جب یہ تفصیلات مرکزی وزیر داخلہ کے علم میں لائی گئیں تو ان مبلغین کا ویزا منسوخ کردیا گیااور انہیں ان کے اپنے ملک واپس بھیج دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ان مبلغین نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ ہندوستان کا دورہ کیاتھا، لیکن وہ لوگ اس وقت پہلی مرتبہ بھٹکل کے دورے پر آئے تھے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس طرح کے واقعات ملک کے دیگر حصوں میں سامنے آنے کے بعد کچھ مخصوص ممالک کے سیاحوں کی ویزااوران کی سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے۔ملک کے مختلف مقامات پر آنے والے غیر ملکیوں کی پوری طرح نگرانی کرنے کے لئے پولیس کو احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...