کیرالہ میں تیسرے مرحلے کی پولنگ کے دن مختلف مقامات پر10افراد ہوگئے فطری موت کا شکار 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd April 2019, 9:46 PM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں |

تھیرو اننت پورم 23؍اپریل (ایس او نیوز) کیرالہ میں 23اپریل کو ہوئی تیسرے مرحلے کی پولنگ کے موقع پر مختلف مقامات سے 10افراد موت کا شکار ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے واضح کردیا ہے کہ ان اموات کاکسی قسم کے انتخابی تشدد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ریاستی الیکشن پینل نے کاسرگوڈ، کنور، ایرناکولم، وائیناڈ ، کولم اور دیگر علاقوں کے ڈسٹرکٹ کمشنریٹس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ان اموات کے سلسلے میں اعداد وشمار کے ساتھ رپورٹ تیارکریں۔

فطری موت کاشکار ہونے والوں میں کوٹایم کی روسمّا (84سال) کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ جب وہ پولنگ بوتھ میں جانے کے لئے آٹو رکشہ میں داخل ہورہی تھی تو بے ہوش ہوکر گر پڑی اور اس نے دم توڑ دیا۔کنور میں ہوئی تین اموات میں سے ایک شخص وینو گوپال کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد جیسے ہی وہ گھر لوٹا تو بے ہوش ہوکر گرپڑا ۔ فوری طور پر اسے اسپتال لے جایا گیا ، مگر تب تک موت واقع ہوچکی تھی۔ تیلچیری کے مصطفیٰ (52سال) نے ایک پولنگ بوتھ کے اندر آخری سانس لی۔ جبکہ وجیا (65سال) نامی شخص کی موت اس وقت واقع ہوگئی جب وہ چوکلی پولنگ بوتھ پر قطار میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کررہاتھا۔

تھیریسیمّا(87سال) جب ایرناکولم کے ایک پولنگ بوتھ کے اندر پولنگ آفیسرسے اپنی ووٹنگ کی پرچی لے رہی تھی تواس کی روح پرواز کرگئی۔کولّم میں واقع ہونے والی اموات میں سے ایک 36سالہ شخص کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ پولنگ آفیسر سے بات چیت کررہا تھا تو اچانک اس نے بے چینی کی شکایت کی اور وہیں بے ہوش ہوکر گرتے ہی وہ فوت ہوگیا۔وائیناڈ میں جہاں سے کانگریس صدر راہل گاندھی انتخاب لڑرہے ہیں ، بالن (64سال) نامی ایک قبائلی کی موت ووٹ ڈالنے کے دوران ہوئی ہے جبکہ آلپّوزھامیں پربھاکرن (74سال) نامی ایک شخص پولنگ بوتھ جانے کے دوران راستے میں ہی فوت ہوگیا ۔ ایک اور شخص پولنگ کے لئے قطار میں اپنی باری کا انتظاکر تے ہوئے موت کا شکار ہوگیا جس کا نام پاپاچین (67سال) بتایا گیا ہے ۔ اسی طرح کاسرگوڈ کے ایک پولنگ بوتھ میں بھی ادھیڑ عمر کے بابو راج کی موت واقع ہونے کی خبر ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...