10روزہ نائٹ کرفیوکسی شعبہ کوتکلیف میں مبتلاکرنے نافذنہیں کی گئی:وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر

Source: S.O. News Service | Published on 29th December 2021, 11:18 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍دسمبر(ایس او نیوز)مفادعامہ کے پیش نظر رات 10بجے سے صبح 5بجے تک نائٹ کرفیونافذکی گئی ہے۔یہ نائٹ کرفیو ریاست بھرمیں 10دنوں تک جاری رہے گی۔عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اس معاملہ میں نائٹ کرفیوپرعمل کرتے ہوئے انتظامیہ کا تعاون کریں۔یہ باتیں ریاستی صحت ڈاکٹرکے سدھاکرنے کہیں۔ بروزمنگل اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ ہم کسی تجارتی شعبہ کوتکلیف میں مبتلا کرنے کے لیے نائٹ کرفیونافذنہیں کی گئی ہے۔کووڈٹیکنیکل مشاورتی کمیٹی کے ماہرین کی رائے وسفارش کے مطابق اوراس سے ہونے والے منفی ومثبت پہلوؤں پرغورکرتے ہوئے نائٹ کرفیو نافذکرنے کافیصلہ کیاہے۔کسی کوتکلیف یا مصیبت میں دیکھنے کی نیت سے نائٹ کرفیو نافذنہیں کیا گیا ہے۔اس قسم کی بدنیتی حکومت کی نہیں ہے۔عوام کوچاہئے کہ وہ اس پہلوپرغور کریں۔باربارسرکاری فیصلوں کی مخالفت کرنااچھی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ دوسری لہرکے دوران لاک ڈاؤن کافیصلہ کیوں کیاگیا عوام کوسمجھنے کی ضرور ت ہے۔آپ کی زندگی کی حفاظت کے لیے ہم نے یہ اقدام کیاہے،خواہ مخواہ مخالفت کاکوئی مطلب نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ دس روزہ نائٹ کرفیوسے متعلق حکومت کی طرف سے گائیڈلائنس جاری کئے گئے ہیں،ان رہنماخطوط پرہرایک کوعمل کرنالازمی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی جانب سے تعاون ملتاہے تو وائرس کوایک دوسرے سے پھیلنے کی رفتارپرقابوپایا جاسکتاہے۔دس دنوں تک نائٹ کرفیو کتنی موثرہوگی،اس پرنظررکھی جائے گی۔اس کے نتائج دیکھنے کے بعد وزیراعلیٰ بسوراج بومئی،کووڈ ٹیکنیکل مشاورتی کمیٹی کے صدراوراراکین کے ساتھ میٹنگ کی جائے گی اورآئندہ کیاکرناہے اس بارے میں فیصلہ کیاجائے گا۔

بچوں کوویکسین:ڈاکٹر سدھاکرنے کہاکہ آئندہ مہینہ ریاست میں 15تا18 سال عمرکے بچوں کو ویکسین دینے کاآغاز ہونے جارہاہے۔بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں کوہدایت دی ہے لیکن ہماری ریاست میں کوویکسین کی خوراکیں درکارمقدارمیں دستیاب نہیں ہیں۔ سدھاکرنے ریاست میں بچوں کوفراہم کرنے کی ویکسین کے اسٹاک نہ ہونے کااعتراف کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ کے لیے کوویکسین کی فراہمی کی مرکزی حکومت سے ہم نے اپیل کی ہے، ہمیں امیدہے کہ مرکزی حکومت ویکسین کی خوراکیں فراہم کرے گی۔3جنوری سے 15سے 18سال والے بچوں کوویکسین دینے کاآغاز ہوجائے گا۔ریاست میں 43لاکھ بچوں کوویکسین دی جائے گی۔مرکزی حکومت ہماری ریاست کی طلب کے مطابق ویکسین فراہم کرے گی،اس سے پہلے بھی مرکزنے کرناٹک کی طلب کے مطابق ویکسین فراہم کی ہے۔

سدارامیاپرپلٹ وار:اپوزیشن لیڈرسدارامیانے کل ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاتھاکہ کانگریس برسراقتدارآنے کے بعد ایک ہفتہ کے اندرہی بی جے پی حکومت سے منظورکئے گئے انسدادتبدیلی مذہب قانون کومنسوخ کردیاجائے گا۔اس بیان پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے سدھاکرنے کہاکہ وہ اقتدارمیں دوبارہ نہیں آئیں گے،اورانسدادتبدیلی مذہب قانون واپس نہیں لیاجائے گا۔یہی وجہ ہے کہ سدارامیا اس قسم کے بیان دیتے آرہے ہیں۔کسی وجہ سے کانگریس برسراقتدارآنے والی نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...