امریکہ: واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ کے دوران ایک نابالغ ہلاک، پولیس افسر سمیت کئی افراد زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 20th June 2022, 12:35 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،20؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)  امریکہ میں ایک مرتبہ پھر اندھادھند فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں پولیس افسر سمیت کئی لوگوں کو میوزک کنسرٹ کے دوران گولی ماری گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شوٹنگ کے اس واقعہ میں ایک نابالغ کی موت ہو گئی ہے جبکہ پولیس افسر سمیت کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ایک نابالغ کی موت کا خدشہ ہے، جبکہ تین دیگر زخمی ہیں۔ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ ملزم کی تلاش جاری ہے۔ ایک بیان میں واشنگٹن ڈی سی پولیس نے کہا ایسا لگتا ہے کہ ایک نابالغ فوت ہو چکا ہے۔ 2 دیگر شہری اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہیں اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

اپنے آفیشل ہینڈل پر پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایک پولیس افسر سمیت متعدد لوگوں کو گولی مار دی گئی ہے اور موقع پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ موئےچیلا ککےک دوران ہوا، جسے واشنگٹن ڈی سی کی ثقافت کو فروغ دینے والے جشن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

یہ واقعہ ٹیکساس میں فائرنگ کے ایک واقعے کے بعد سامنے آیا ہے جس نے پورے ملک میں سنسنی پھیلا دی تھی اور بندوق کے قوانین پر بحث کو ہوا دی تھی۔ یہ واقعہ 24 مئی کو پیش آیا تھا، جس میں 19 بچوں کو ٹیکساس کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں ایک نوعمر بندوق بردار نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...