بھٹکل میں تیزرفتار منی ٹرک کی ایک بائک کے بعد دوسری بائک کو ٹکر؛ ایک ہلاک، دو شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th September 2017, 10:27 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 27/ستمبر (ایس او نیوز) ایک تیز رفتار بولیرو منی ٹرک  ایک بائک کے بعد دوسری بائک کو تیزی رفتاری کے ساتھ ٹکر مارنے کے نتیجے میں پہلی بائک پر سوار ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسری بائک پر سوار دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو بھٹکل کے پرائیویٹ اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد منی پال شفٹ کیا گیا ہے۔ حادثہ بندر روڈ پر ڈونگرپلی کراس کے قریب بدھ کی شب قریب  8:30  بجے پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ  شرالی کی ایک دوائی کی فیکٹری میں کام کرنے والا ناگپا ایرپا نائک (45) اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے بعد بائک پر اپنے گھر بندر کے قریب تالگوڈ جارہا تھا کہ  بندرسے سرکل کی طرف جانے والی بولیرو منی ٹرک  تیز رفتاری کے ساتھ اس کی بائک سے ٹکراگئی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ناگپا کی بائک کو ٹکر مارنے کے بعد بولیرو    اُس کی بائک کو کافی آگے تک گھسیٹ لی گئی، پھر بعد وہی ٹرک ڈونگرپلی کی طرف مُڑنے والی ایک دوسری بائک سے بھی ٹکراگئی۔ ناگپا نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، البتہ دوسری بائک پر سوار مخدوم کالونی کے مروان ابن اویس جعفران (22) اور آسارکیری کے سعود ابن جعفر طاہرہ (22) شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں کو  فوری طور پر بھٹکل کے ویلفئیر اسپتال لے جایا گیا جہاں سے دونوں کو منی پال شفٹ کیا گیا ہے۔

مروان کے پیروں میں چوٹ لگی ہے، جبکہ سعود کو کمر اور سر کو چوٹ لگی ہے، البتہ دونوں خطرہ سے باہر ہیں۔

ناگپا نائک کی لاش کو بھٹکل سرکاری اسپتال  لے جایا گیا ہے، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد اُس کی میت گھروالوں کے حوالے کی جائے گی۔

ناگپا نائک کو دو لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے، اس کی بیوی  ایک انگن واڑی میں ٹیچر ہے۔

بھٹکل ٹائون پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہےا ور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...